ETV Bharat / city

میرٹھ: جامع مسجد میں کووڈ وارڈ بنانے کی پیشکش

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 9:21 PM IST

میرٹھ میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے ہو رہے اضافے سے جہاں ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے بیڈ دستیاب نہیں ہو پا رہے ہیں۔ وہیں میرٹھ کے شہر قاضی نے انتظامیہ سے شاہی جامع مسجد کے ایک بڑے ہال کو کووڈ وارڈ بنائے جانے کی پیشکش کی ہے تاکہ کووڈ کے مریضوں کو بہترعلاج مل سکے۔

offer to make covid wards in Shahi Jama Masjid meerut
offer to make covid wards in Shahi Jama Masjid meerut

میرٹھ کی شاہی جامع مسجد کے امام اور شہر قاضی نے کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر جامع مسجد میں کووڈ وارڈ قائم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

شہر قاضی نے محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کو تجویز پیش کرتے ہوئے ضرورت کے مطابق شاہی جامع مسجد کے بڑے ہال کو کووڈ مریضوں کے علاج کے لیے استعمال میں دینے کی بات کہی ہے۔ ساتھ ہی زکوٰۃ کے پیسوں کا ضرورتمند کورونا مریضوں کے علاج میں استعمال کرنے کی بھی مسلمانوں سے اپیل کی ہے۔

میرٹھ میں شہر قاضی کی جانب سے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہمارا ملک اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ ایسے میں سبھی مذاہب کے ذمہ داران کو آگے آنا ہوگا اور کووڈ کے مریضوں کی ہر ممکن مدد کرنی ہوگی۔ کورونا وبا کا خاتمہ کے لیے ہمیں ہر ممکن اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.