ETV Bharat / city

میرٹھ: گاندھی جی کے پیغامات پر عمل کرنے کی ضرورت

author img

By

Published : Oct 3, 2021, 8:38 AM IST

گاندھی جی کے پیغامات
گاندھی جی کے پیغامات

میرٹھ میں واقع گاندھی آشرم ابھی تک مہاتما گاندھی کے میرٹھ کے دورے کی اہم نشانیوں کے طور پر موجود ہیں۔ ہندوستان چھوڑو تحریک اور جنگ آزادی کے وقت گاندھی جی نے اس علاقے کے لوگوں کی محبت اور قربانی کو محسوس کیا تھا۔

ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ تاریخی لحاظ سے کافی اہمیت کی حامل ہے۔ میرٹھ کے تاریخ کے صفحات میں آج بھی کئی اہم شخصیات نام درج ہیں ۔انہیں شخصیات کی فہرست میں ایک نام موہن داس کرم چند گاندھی ہے۔ جنگ آزادی کے دوران گاندھی جی نے نہ صرف کئی مرتبہ اس شہر کا دورہ کیا بلکہ یہاں کے لوگوں کی قربانی اور باہمی محبت کا اظہار بھی کیا۔ موجودہ دور میں میں گاندھی جی کے پیغام پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

گاندھی جی کے پیغامات

مصطفیٰ کیسل،میرٹھ کالج،نوچندی میدان اور میرٹھ میں گاندھی آشرم ابھی تک مہاتما گاندھی کے میرٹھ کے دورے کی اہم نشانیوں کے طور پر موجود ہیں۔

ہندوستان چھوڑو تحریک اور جنگ آزادی کے وقت گاندھی جی نے اس علاقے کے لوگوں کی محبت اور قربانی کو محسوس کیا تھا جسے میرٹھ کے مجاہدین نے 1857 میں ایک مثال کے طور پر قائم کیا تھا۔

گاندھی جی کے نظریات کو دنیا بھر کے سیاستدانوں کو اس وقت بھی سوچنے پر مجبور کر دیا تھا۔ گاندھی کے پیغامات پر آج بھی عمل کرنے ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:ہندو مہاسبھا نے یوم سیاہ منایا

وہیں دوسری جانب میرٹھ میں ہی اکھل بھارتیہ ہندو پریشد گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کا مندر بنا رہی ہے. جو کہ اس ملک کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کر سکتا ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.