ETV Bharat / city

میرٹھ: تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف این ایس یو آئی کا احتجاج

author img

By

Published : Oct 15, 2021, 1:35 PM IST

تیل کی قیمتوں میں مسلسل ہورہے غیر معمولی اضافے کے خلاف این ایس یو آئی میرٹھ ونگ کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں مرکزی حکومت سے پٹرول ڈیزل اور گیس کی قیمتوں کو کم کرنے کے متعلق ایک میمورنڈم میرٹھ ڈی ایم کے ذریعے صدرِ جمہوریہ کے نام پیش کیا گیا۔

این ایس یو آئی کا احتجاج
این ایس یو آئی کا احتجاج

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں این ایس یو آئی کی جانب سے پٹرول ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں ہورہے اضافے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مذکورہ تنظیم سے جڑے کارکنان کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے ہر عوام و خاص کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ایسے میں گھر کے اخراجات کو پورا کرنے میں بھی پریشانی ہورہی ہے۔

این ایس یو آئی کا احتجاج

آج میرٹھ کے کمشنری چوراہے پر نیشنل اسٹوڈینس یونین آف انڈیا کے کارکنوں نے موٹر سائیکل کو رکشہ میں رکھ کر مختلف انداز میں مرکزی حکومت کے خلاف اپنی ناراضگی درج کرائی۔

کارکنان کا کہنا ہے کہ پٹرول 100 روپیہ کے پار پہنچ چکا ہے جبکہ ڈیزل بھی سینچری لگانے کو تیار ہے۔ ایسے میں عوام کو مہنگائی کے سبب مشکلات پیش آرہی ہے۔

انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر تیل کی قیمتوں کو کم کرے۔ نہیں تو این ایس یو آئی کے کارکنان مودی حکومت کے خلاف بڑے احتجاج کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.