ETV Bharat / city

لکھنؤ: اردو اکادمی میں چئیرمین نہ ہونے سے کام متاثر

author img

By

Published : Jun 16, 2021, 8:49 PM IST

Work affected due to absence of president in Urdu Academy
اردو اکادمی میں چئیرمین نہ ہونے سے کام متاثر

گذشتہ دو سالوں سے اتر پردیش اردو اکادمی میں چئیرمین کی تقرری نہ ہونے سے متعدد کام متاثر ہو رہے ہیں۔ وہیں، لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے سبب ادبی نشستیں اور مشاعرے سبھی بند ہیں۔ اس کا سیدھا اثر ادبا اور شعرا پر پڑ رہا ہے، جس سے ان کی مالی حالت خراب ہو گئی ہے۔

اتر پردیش اردو اکادمی اردو زبان کے فروغ کے لیے متعدد اسکیمیں چلاتی ہے۔ اکادمی شعراء، ادبا، مصنفین اور صحافیوں کی مالی امداد، طلبا کے لیے وظیفہ، ساتھ ہی ہر سال اردو زبان کی خدمات سرانجام دینے والے لوگوں کو آوارڈ بھی دیتی ہے لیکن چیئرمین نہ ہونے کی بنیاد پر کام متاثر ہو رہے ہیں۔

Uttar Pradesh Urdu Academy
اتر پردیش اردو اکادمی

اردو اکادمی کے ممبر ڈاکٹر شاداب عالم نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ چیئرمین کی تقرری نہ ہونے کی وجہ سے اردو اکادمی میں گزشتہ دو برس سے آوارڈ کا اعلان نہیں ہو رہا ہے کیونکہ بغیر چئیرمین کے اکادمی کے ممبران ایوارڈ کا اعلان نہیں کر سکتے۔

Uttar Pradesh Urdu Academy
اتر پردیش اردو اکادمی

ڈاکٹر شاداب نے بتایا کہ اردو اکادمی اردو زبان کے فروغ کے لیے سیمینار منعقد کرتا ہے لیکن چیئرمین نہ ہونے کی وجہ سے یہ اہم کام بھی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اردو اکادمی کے اشتراک سے اتر پردیش کے تقریبا سبھی اضلاع میں مختلف عنوانات پر سمینار منعقد ہوتے تھے۔ اس کے لئے اکادمی مالی امداد بھی کرتی تھی۔ بڑی رقم کے لئے چیئرمین کی منظوری ضروری ہوتی تھی۔

Uttar Pradesh Urdu Academy
اتر پردیش اردو اکادمی

لاک ڈاؤن کے سبب مشاعرہ، ادبی محفل، سمینار پر پابندی عائد ہے، جس سے بہت سارے شاعر، ادیب اور مصنف پریشان ہیں کیونکہ لاک ڈاؤن کے پہلے اسی کے ذریعے ان کی آمدنی ہو جایا کرتی ہے لیکن اب حالات مزید خراب ہیں۔ شاداب عالم نے کہا کہ چئیرمین نہ ہونے سے ہم 60 سال کے اندر کے شعراء اور دوسرے لوگوں کی مالی امداد نہیں کر سکتے کیونکہ بغیر چئیرمین کے ایسا ممکن نہیں۔

Uttar Pradesh Urdu Academy
اتر پردیش اردو اکادمی

اردو اکادمی کی کچھ اسکیم ابھی بھی پہلے کی طرح جاری ہیں، جن میں شعراء، ادیب، مصنف اور صحافیوں کی مالی امداد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے کچھ شرائط بھی ہیں، جنہیں پورا کرنا ضروری ہے۔

مسٹر شاداب نے بتایا کہ اکادمی ان شعراء، ادیب، مصنف اور صحافیوں کی مالی امداد کرتی ہے، جن کی عمر 60 سال یا اس سے زیادہ ہو اور ان کی مالی حالت بہتر نہ ہو۔ اس کے لئے اکادمی میں فارم بھرنا ہوتا ہے۔ اکادمی کے ذمہ داران فارم کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد ماہانہ پینشن جاری کرتی ہے۔

Dr. Shadab Alam, Member, UP Urdu Academy
ڈاکٹر شاداب عالم، ممبر، یو پی اردو اکادمی

اردو اکیڈمی کے ممبر نے بتایا کہ اکادمی اردو زبان کے صحافیوں کے لیے اک مشت مالی امداد کے تحت مدد کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم میں عمر کی کوئی بندش نہیں ہے۔اگر کوئی صحافی لمبے عرصے سے بیمار ہے یا اسے ایسی بیماری ہو گئی ہے، جس کے علاج میں زیادہ پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کے لیے اردو اکادمی 20 ہزار روپے سے لیکر کر 50 ہزار روپے تک کں مالی امداد کرتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال اردو اکادمی کی چئیرمین آصفہ زمانی کے ریٹائر ہونے کے ساتھ ہی ابھی تک اکادمی کو کوئی نیا چیئرمین نہیں ملا۔ جس وجہ سے گزشتہ دو سالوں سے اکادمی کی جانب سے ملنے والے آوارڈ کا اعلان بھی نہیں ہو پا رہا ہے، ساتھ ہی شعراء اور دوسرے ادبی لوگوں کی مالی امداد بھی نہیں ہو پا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.