ETV Bharat / city

سینیٹائزرکے بغیر چڑیا گھر میں داخلہ ممنوع

author img

By

Published : Mar 14, 2020, 9:44 PM IST

اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے نواب واجد علی چڑیا گھر میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے بغیر سینیٹائزر کے داخلہ ممنوع ہوگا۔

sanitizer necessary for zoo entry
علامتی تصویر

چڑیا گھر کے ڈائرکٹر آر کے سنگھ نے سنیچر کو بتایا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے نواب واجد علی شاہ چڑیا گھر کے دونوں گیٹوں پر سینیٹائزر رکھوا دیا گیا ہے۔ چڑیا گھر آنے والے افراد سینیٹائزر کا استعمال کر کے ہی چڑیا گھر میں داخل ہو سکیں گے۔ ٹکٹ ونڈو پر بھی سینیٹائزر رکھوایا گیاہے تاکہ ناظرین ٹکٹ لینے سے قبل اس کا استعمال کرسکیں۔'

انہوں نے بتایا کہ چڑیا گھر کے گیٹوں پر ٹکٹ چیکنگ کا کام کرنے والے ملازمین کو ماسک فراہم کیے گئے ہیں اور دونوں گیٹوں پر مرکزی حکومت کی جانب سے جاری الرٹ کے بڑے بڑے بورڈ لگائے گئے ہیں۔ جس سے عوام کو اس ضمن میں بیدار کیا جاسکے۔ چڑیا گھر کی جانب سے بھی پمفلٹ چھپوائے گئے ہیں تاکہ آنے والے افراد کے مابین پمفلٹ تقسیم کرکے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ان میں بیداری پیدا کی جاسکے۔

احتیاط کے طور پر چڑیا گھر آنے والے افراد سے اس بات کی بھی اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کو کھانسی، زکام، بخار وغیرہ کے علاوہ وہ اس قسم کی دیگر بیماری میں ملوث ہیں تو برائے مہربانی چڑیا گھر تشریف نہ لائیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.