ETV Bharat / city

'دھان کی فصل میں کسانوں کا ہورہا ہے استحصال'

author img

By

Published : Oct 13, 2020, 4:29 PM IST

کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری و اترپردیش کانگریس کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش حکومت پر دھان میں نمی کا حوالہ دے کر کسانوں کا استحصال کرنے کا الزام لگایا ہے اور کسانوں کے لئے تحریک چلانے کا انتباہ دیا ہے۔

Priyanka vadra support in Up Farmers
'دھان کی فصل میں کسانوں کا ہورہا ہے استحصال'

محترمہ واڈرا نے منگل کو اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ' اترپردیش کے کسان بے حد پریشان ہیں۔ دھان کی خرید بہت کم ہورہی ہے جو تھوڑی سی خرید ہورہی ہے اس میں 1 ہزار 200 روپے سے بھی کم کا ریٹ مل رہا ہے۔ یہی دھان کانگریس حکومت میں 3 ہزار 500روپئے فی کوئنٹل تک خریدا گیا تھا۔ نمی کے نام پر کسانوں کا استحصال کیا جارہا ہے۔ شائد پہلی بار ایسا ہے کہ دھان۔گیہوں سے سستا بک رہا ہے۔

Priyanka vadra support in Up Farmers
'دھان کی فصل میں کسانوں کا ہورہا ہے استحصال'

مزید پڑھیں:

ہاتھرس گینگ ریپ متاثرہ خاندان لکھنؤ سے واپس آگیا

انہوں نے کہاکہ' ایسے میں تو کسان کے اخراجات بھی نہیں نکلیں گے۔ کسان اگلی فصل کیسے لگائے گا۔ بجلی بل میں لوٹ چل ہی رہی ہے۔ مجبورا کسان قرض کے جال میں پھنستا جائےگا۔محترمہ واڈرا نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت فورا اس میں مداخلت کرے اور کسانوں کی صحیح قیمت دلائے بصورت دیگر کانگریس پارٹی تحریک چلائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.