ETV Bharat / city

رامپور: گزشتہ ماہ سے کورونا کا ایک بھی کیس نہیں

author img

By

Published : Oct 14, 2021, 7:20 PM IST

corona
کورونا

اترپردیش کے ضلع رامپور میں گذشتہ ایک ماہ سے بھی زائد عرصہ سے کورونا کا ایک بھی مریض درج نہیں کیا گیا ہے جس سے محکمہ صحت کے افسران سمیت طبی عملہ نے راحت کی سانس لی۔ جبکہ سی ایم او رامپور نے تہواروں کے پیش نظر ابھی بھیڑ بھاڑ والی جگہوں سے اجتناب کرنے اور تمام احتیاتی تدابیر اختیار کی ہدایات دیں۔

کورونا متاثرین کی رفتار پر بریک لگانے میں ضلع انتظامیہ کو کامیابی ملتی دکھائی دے رہی ہے۔ گذشتہ ایک ماہ سے بھی زائد عرصہ سے ایک بھی کیس تصدیق نہیں ہونے پر محکمہ صحت نے راحت کی سانس لی ہے۔

چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنجیو یادو نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ رامپور ڈیڑھ ماہ سے کورونا کا کوئی بھی مثبت معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رامپور ضلع میں مسلسل سیمپلنگ بھی ہو رہی ہے اور آر ٹی پی سی آر جانچیں بھی ہو رہی ہیں۔ اس کے باوجود بھی یہاں زیرو کیس آ رہے ہیں۔

اس دوران سی ایم او ڈاکٹر سنجیو یادو نے یہ بھی کہا کہ کورونا معاملے بھلے ہی زیرو درج کئے جا رہے ہوں لیکن کورونا پروٹوکال کا ہم سب کو ابھی بھی پورا خیال رکھنا ہے۔

مزید پڑھیں:

کورونا ٹیکہ کاری تقریباً 97 کروڑ تک پہنچ گئی

ہم آپ کو یہ بھی بتا دیں کہ رامپور کی محمد علی جوہر یونیورسٹی کے جوہر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں بھی کووڈ تشخیص سینٹر قائم کیا گیا تھا۔ اس میں بھی اب سرے سے کوئی بھی کورونا کا مریض نہیں ہے۔ کورونا پر قابو حاصل کرنے میں عوام نے بھی راحت کی سانس لی ہے۔ یاد رہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں مئی کا مہینہ کافی خطرناک ثابت ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.