ETV Bharat / city

امن اور عدم تشدد کے علمبردار تھے مہاتما گاندھی: عارف محمد خان

author img

By

Published : Oct 3, 2021, 7:17 AM IST

بابائے قوم مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر بارہ بنکی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے کہا کہ مہاتما گاندھی امن اور عدم تشدد کے علمبردار تھے، جس کی وجہ سے وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائے ہوئے ہیں۔

up_bbk_04_arif mohd Khan on gandhi_vis_upur10001
up_bbk_04_arif mohd Khan on gandhi_vis_upur10001

بارہ بنکی: بابائے قوم مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر بارہ بنکی میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیرالا کے گورنر و سابق مرکزی وزیر عارف محمد خان نے کہا ہے کہ مہاتما گاندھی امن اور عدم تشدد کے علمبردار تھے، ان دونوں چیزوں کی ایجاد نہیں کی بلکہ انہوں دنیا کو اس متعارف کروایا۔ ''

ویڈیو دیکھیے

بارہ بنکی گاندھی سماروہ ٹرسٹ'' کی جانب سے منعقد اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جس جرمنی میں سب سے بڑی تعداد تعلیم یافتہ لوگوں کی تھی، اس وقت وہاں کے لوگوں نے ہٹلر جیسے نادر شاہ کو پیدا کیا۔ وہیں جس وقت بھارت میں سب سے زیادہ غیر تعلیم یافتہ لوگوں کی تھی اس بھارت نے دنیا کو گاندھی جیسا شخص دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی 99 فیصد بچے تک گاندھی سے واقف ہیں۔ وہ گاندھی کے بارے میں جانتے ہیں کہ وہ سچ، عدم تشدد اور امن کے علمبردار ہیں۔

مزید پڑھیں: Sabarmati Ashram: آزادی کی جدوجہد کا اہم مرکز سابرمتی آشرم

جب پُرہجوم سرکاری تقاریب جاری ہیں تو مساجد اور درگاہیں بند کیوں: محبوبہ مفتی

انہوں نے کہا کہ گاندھی نے ان دونوں چیزوں کی ایجاد نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارتیہ تہذیب کی وجہ سے ہے، اسی وجہ سے اب تک وہ لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ ورنہ اب تک کئی تہذیبیں ختم ہو چکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.