ETV Bharat / city

UP Madrasa Board Visit: یوپی مدرسہ بورڈ، نومنتخب چیئرمین افتخار احمد جاوید نے مدارس کا دورہ کیا

author img

By

Published : Dec 7, 2021, 2:22 PM IST

یوپی مدرسہ بورڈ UP Madrasa Board کے چیئرمین افتخاراحمد جاوید نے کہا کہ یوپی کے مدارس میں اساتذہ کی تقرری کے لیے اردو کی اہلیت کو ختم نہیں کیا جائے گا۔ یوپی مدرسہ بورڈ کے نومنتخب چئیرمین نے UP Madrasa Board Chairman visit میرٹھ پہنچ کر ضلع میرٹھ کے مختلف مدارس کی صورت حال کا جائزہ لیا۔

UP Madrasa Board: یوپی مدرسہ بورڈ کےنومنتخب چیرمین افتخاراحمد جاوید نے مدارس کا دورہ کیا
UP Madrasa Board: یوپی مدرسہ بورڈ کےنومنتخب چیرمین افتخاراحمد جاوید نے مدارس کا دورہ کیا

ریاست اتر پردیش میں پچھلے دنوں یوپی مدرسہ بورڈ madarsa board chairman visit meerut کے رجسٹرار کی جانب سے ریاستی حکومت کو ایک تجویز پیش کی گئی تھی جس کے تحت مدارس میں اساتذہ کی تقرری کے معاملے میں اردو زبان کی لازمیت کو ختم کرنے کو کہا تھا۔

UP Madrasa Board: یوپی مدرسہ بورڈ کےنومنتخب چیرمین افتخاراحمد جاوید نے مدارس کا دورہ کیا

اس کے بعد میرٹھ میں بھی مدرسہ منتظمین کی جانب سے اس طرح کی بیان کی سخت الفاظ میں مخالفت کی گئی۔ اس سے متعلق مدرسہ بورڈ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ اس طرح کا کوئی فرمان جاری نہیں کیا جا رہا ہے۔ بلکہ مدارس میں تعلیم کے نظام کو اور بہتر بنانے کے لیے وہ الگ الگ اضلاع میں جاکر مدرسوں کا معائنہ UP Madrasa Board Chairman visit کر رہے ہیں۔

ان کا مقصد مدرسوں کو توڑنا نہیں بلکہ وہ مدرسوں کو جوڑنے آئے ہیں اور مدارس میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے مدرسہ منتظمین سے تجاویز لے رہے ہیں۔

UP Madrasa Board: یوپی مدرسہ بورڈ کےنومنتخب چیرمین افتخاراحمد جاوید نے مدارس کا دورہ کیا
UP Madrasa Board: یوپی مدرسہ بورڈ کےنومنتخب چیرمین افتخاراحمد جاوید نے مدارس کا دورہ کیا

مدرسہ بورڈ کے سابق ممبر کا کہنا ہے کہ مدارس میں اساتذہ کی تقرری کے متعلق بورڈ کے چیئرمین کا جواب قابل ستائش ہے انہیں امید ہے چیئرمین کی قیادت میں مدارس میں تعلیم کے معیار کو اور بہتر بنایا جا سکے گا۔

UP Madrasa Board: یوپی مدرسہ بورڈ کےنومنتخب چیرمین افتخاراحمد جاوید نے مدارس کا دورہ کیا
UP Madrasa Board: یوپی مدرسہ بورڈ کےنومنتخب چیرمین افتخاراحمد جاوید نے مدارس کا دورہ کیا

مدارس میں اُردو عربی فارسی کے ساتھ جدید اختیاری مضامین کی تعلیم ایک خوش آئند قدم ہے اور حکومت کی جانب سے تقرری نہ کیے جانے کے باوجود اکثر مدارس نے ان مضامین کی تعلیم کے لیے ذاتی سطح پر اساتذہ کی ضرورت کو بھی پورا کیا ہے۔

ایسے میں ضرورت ہے بورڈ کی جانب سے مدارس کے نظام اور بہتر بنانے کیلئے مدرسہ منتظمین کے ساتھ ملکر ضروری سہولیات فراہم کرائی جائے تاکہ مدارس طلبا کو اعلٰی تعلیم حاصل کرنے میں مدد فراہم کی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.