ETV Bharat / city

لکھنؤ: ایک کروڑ روپئے کی شراب ضبط، 2 اسمگلر گرفتار

author img

By

Published : Nov 13, 2020, 2:19 PM IST

کچھ دنوں سے ایس ٹی ایف کو اطلاع مل رہی تھی کہ مختلف ریاستوں سے غیر قانونی شراب کی اسمگلنگ کرنے والے کافی سرگرم ہیں۔

2 smugglers arrested
2 smugglers arrested

اتر پردیش پولیس کے اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے بین ریاستی سطح پر اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے دو اراکین کو لکھنؤ کے سروجنی نگر علاقے سے گرفتار کر کے ٹرک سے 2350 پیٹی شراب ضبط کی ہے جس کی قیمت تقریباً ایک کروڑ روپئے بتائی جاتی ہے۔

ایس ٹی ایف ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ کچھ دنوں سے ایس ٹی ایف کو اطلاع مل رہی تھی کہ مختلف ریاستوں سے غیر قانونی شراب کی اسمگلنگ کرنے والے کافی سرگرم ہیں۔

ان کے خلاف کاروائی کے لئے مختلف ٹیموں کو مستعد کیا گیا تھا۔ اسی ضمن میں ایس ٹی ایف کو اطلاع ملی کی ہمارچل پردیش کے سلون سے بڑی مقدار میں شراب کی کھیپ لے کر کچھ اسمگلر لکھنؤ آرہے ہیں اور دیوالی کے موقع پر لکھنؤ کے آس پاس کے اضلاع میں سپلائی کرنے والے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر سب انسپکٹر کرونیش پانڈے کی قیادت میں ایک ٹیم سروجنی نگر تھانے پہنچی اور مخبر کے ذریعہ بتائے گئے مقام پر بین ریاستی شراب گروہ کے دو اراکین سریندر سنگھ اور گوند کمار کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2350 پیٹی انگریزی شراب ضبط کی ہے۔ شراب کے علاوہ تین موبائل فون اور کچھ نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.