ETV Bharat / city

آلوک پاسی کی رہائی کا مطالبہ، پارٹی کارکنان کا احتجاج

author img

By

Published : Oct 16, 2020, 11:07 PM IST

بارہ بنکی ضلع میں کانگریس پارٹی کارکنان نے ایس سی، ایس ٹی سیل کے ریاستی صدر آلوک پاسی کی رہائی کے مطالبہ پر احتجاج کیا اور میمورنڈم دیا۔

Alok Pasi, State President, SC, ST Cell
آلوک پاسی کی رہائی مطالبہ، پارٹی کارکنان کا احتجاج

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کانگریس پارٹی کارکنان نے ایس سی، ایس ٹی سیل کے ریاستی صدر آلوک پاسی کی رہائی کے مطالبہ پر احتجاج کیا اور میمورنڈم پیش کیا۔

آلوک پاسی کی رہائی مطالبہ، پارٹی کارکنان کا احتجاج

کانگریس پارٹی نے یہ الزام عائد کیا کہ' کہ موجودہ حکومت میں جرائم پیشہ افراد کھلے عام گھوم رہے ہیں۔جبکہ بے قصوروں کو جیل بھیجا جا رہا ہے۔

قابل غور ہو کہ کانگریس کے ریاستی یونیٹ کی اپیل پر تمام اضلاع میں آلوک پاسی کی رہائی کے لئے کانگریس کارکنان نے احتجاج کیا۔

بارہ بنکی میں چھایا چوراہے پر چلہاری پارک کے سامنے کانگریس کارکنان نے احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران کانگریس کارکنان نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور آلوک پاسی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:

سماجوادی پارٹی کے امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا


احتجاج کی قیادت کر رہے کانگریس پارٹی کے ریاستی ترجمان تنج پنیا نے کہا کہ' ریاست میں جرائم پیشہ افراد کھلے عام گھوم رہے ہیں اور سنگین واردات کو انجام دے رہے ہیں۔ جبکہ عام بے قصور انسانوں کو حکومت بلا وجہ جیل بھیج رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.