ETV Bharat / city

کپواڑہ: سڑک حادثہ میں فوجی اہلکار ہلاک

author img

By

Published : Sep 28, 2021, 3:54 PM IST

سرحدی ضلع کپواڑہ کے لولوب میں ایک سڑک حادثے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جب کہ ایک اور فوجی زخمی ہوا ہے۔

فوٹو
فوٹو

اطلاع کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے لولاب کے آورمنوان میں ایک سڑک حادثے میں ایک فوجی جوان ہلاک جب کہ ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب آوورا میں تعینات چوتھے سکھ یونٹ کے ڈرائیور نے گاڑی پر کنٹرول کھودیا اور حادثہ پیش آیا۔

مرنے والے جوان کی شناخت دھرمیندر سنگھ ولد پرویش سنگھ وہیں زخمی اہلکار کی شناخت سکھ پال سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ فوج کے مطابق زخمی فوجی اہلکار کو فوجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت اب مستحکم بتائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.