Special Cell for Women in Kulgam: کولگام میں خصوصی سیل برائے خواتین پر جانکاری پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Sep 21, 2022, 6:22 PM IST

کولگام میں خصوصی سیل برائے خواتین

اس پروگرام میں خواتین کے حقوق کی اہمیت کو بیان کیا گیا اور سماجی، معاشی، ثقافتی اور سیاسی شعبوں میں خواتین کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ Special Cell for Women in Kulgam

ڈگری کالج کولگام میں خواتین کو با اختیار بنانے خصوصی سیل برائے خواتین، این ایس ایس یونٹ نے آج ’صنفی مساوات اور خواتین کے حقوق‘ کے موضوع کے تحت پروگرام کا انعقاد کیا۔پروگرام کی صدارت پرنسپل ڈگری کالج ڈاکٹر منظور احمد لون نے کی۔ Special Cell for Women in Kulgam

کولگام میں خصوصی سیل برائے خواتین

اس موقع پر خواتین کے حقوق کی اہمیت کو بیان کیا گیا اور سماجی، معاشی، ثقافتی اور سیاسی شعبوں میں خواتین کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ ہر عورت کی کامیابی دوسروں کے لیے کس طرح متاثر کن ہونی چاہیے۔ جب خواتین ایک دوسرے کا ساتھ دیتی ہیں تو ناقابل یقین چیزیں ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Meet Two Women Entrepreneurs ملیے خواتین کو بااختیار بنانے کا عزم رکھنے والی دو سہیلیوں سے

اس موقع پر سائمہ شاہ سپیشل سیل خواتین انچارج جموں وکشمیر نے کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف ڈگری کالج میں بلکہ ہر کسی گاوں میں منعقد کیے جایں گیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر یو ٹی کے ساتھ ساتھ اب لداخ میں بھی اس پر زور دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ عورت کو انسان کی نظر سے دیکنا چاہے نہ کہ ایک عورت کی نظر سے۔پروگرام میں ڈگری کالج کے طلباہ وطالبات نے حصہ لیا۔ Women Empowerment Cell

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.