ETV Bharat / city

اقلیتی طبقے کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں:وزیر فرہاد حکیم

author img

By

Published : Mar 12, 2022, 7:57 PM IST

1
1

شہری ترقیاتی وزیر فرہاد حکیم نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ستائش کرتے ہوئے کہا Farhaad Hakeem on Minorities Rights in West Bengalکہ ’’اقلیتی طبقے کو ممتابنرجی سے کافی امیدیں وابستہ ہیں، کیونکہ ان کی حکومت میں لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔‘‘

مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ ’’ریاست میں اقلیتی طبقے سے وابستہ لوگوں کے لئے ترقیاتی منصوبے بالکل درست سمیت میں گامزن ہے اور بہت جلد اس کا اثر دیکھنے کو ملے گا۔‘‘ Farhaad Hakeem on Minorities Rights in West Bengalترنمول کانگریس کے سینئر رہنما فرہاد حکیم نے کہا کہ ’’اس سے قبل لیفٹ فرنٹ کے دور اقتدار میں اقلیتی طبقے کا کیا حال تھا ہم سب کو یہ اچھی طرح سے معلوم ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ریاست میں تبدیلی کے دور میں نہ صرف حکومت بدلی بلکہ ترقیاتی کاموں میں بھی تبدیلی آئی ہے، انکے مطابق ’’آج ریاست کے تمام اضلاع میں تبدیلی نظر آ رہی ہے، ہر آدمی اس کا گواہ ہے۔‘‘ Minorities Rights in West Bengalشہری ترقیاتی وزیر فرہاد حکیم نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ’’اقلیتی طبقے کے لوگوں کو وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے کافی امیدیں وابستہ ہیں، کیونکہ ان کی حکومت میں لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔‘‘

ان کا کہنا ہے کہ ’’بارہ برس قبل اقلیتی طبقے کی حالت کیا تھی اور آج کے دور میں انکے حالات کس قدر بہتر ہوئے ہیں، اس کے بارے میں حکومت کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے، اس کا ثبوت عام لوگوں کی وز یراعلیٰ ممتا بنرجی کی بھر پور حمایت سے ملتا ہے۔‘‘

ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق ’’ریاست میں ترنمول کانگریس کی حکومت بننے کے بعد سے آج تک جتنے بھی انتخابات ہوئے ہیں ان میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کامیابیوں کے نئے نئے ریکارڈ قائم کئے، یہ سب لوگوں کی حمایت سے ہی ممکن ہو پایا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Minorities in West Bengal: مغربی بنگال میں میں اقلیتوں کے مسائل پر دانشوران کا ردعمل

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنما رہنما فرہاد حکیم کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ فرہاد حکیم کو ترنمول کانگریس پارٹی کا نیشنل کاڈینیٹر بنایا گیا ہے۔ انہیں شہری ترقیاتی وزیر کا عہدہ سونپا گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل وہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر اور وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے پر بھی فائز تھے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.