ETV Bharat / city

women's safety in local trains: لوکل ٹرین میں خواتین کی سکیورٹی کو پختہ بنانے کے لئے آر پی ایف کو تعینات کرنے کا فیصلہ

author img

By

Published : Feb 3, 2022, 5:13 PM IST

سیالدہ ڈویژن میں رات کے وقت لوکل ٹرین Local train at night in Sealdah division میں خواتین کی سکیورٹی کو پختہ بنانے strengthen women's safety in local trains کے لئے جی آر پی کے بجائے آر پی ایف کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

railways
railways

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے سبب لوکل ٹرین خدمات معمول پر لوٹ نہیں پائی ہے جس کے سبب رات کے وقت مسافروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ویڈیو
رواں ماہ لوکل ٹرین میں ایک دو واقعے کے بعد سیالدہ سی پی آر او نے لوکل ٹرین میں سکیورٹی کو پختہ بنانے کے لئے متعدد منصوبوں کا اعلان کیا۔سیالدہ ڈویژن میں رات کے وقت لوکل ٹرین میں خواتین کی سکیورٹی کو پختہ strengthen women's safety in local trains بنانے کے لئے جی آر پی کے بجائے آر پی ایف کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیالدہ سی پی آر او نے کہا کہ جی آر پی سے زیادہ آر پی ایف پر زیادہ بھروسہ ہے۔ جنوری مہینے کے دوران لوکل ٹرین میں چند واقعات پیش آئے جس پر ریلوے سکیورٹی انتظامات پر سوال اٹھائے گئے۔انہوں نے کہا کہ تمام موجودہ صورتحال پر غور و فکر کرنے کے بعد سیالدہ مین سیکشن کے بالخصوص بنگاؤں اور رانا گھاٹ لوکل میں آر پی ایف کے اہلکاروں جس میں خواتین بھی شامل ہیں، تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ آخری ٹرین کے گزر جانے تک مختلف اسٹیشنوں پر آر پی ایف کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسافروں بالخصوص خواتین کی سکیورٹی سے کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔یہ بھی پڑھیں: Civic Volunteers Arrest in Car Hijacking Case in Kolkata: دو سِوِک پولیس والنٹیر گاڑی چوری کے الزام میں گرفتار


واضح رہے کہ جنوری مہینے میں سیالدہ مین سیکشن کی لوکل ٹرینیوں میں رات کے وقت خواتیں کے ساتھ ہرسانی کے واقعات پیش آئے تھے۔ اس واقعے کے بعد ریلوے انتظامیہ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.