ETV Bharat / city

کولکاتا: آسام پولیس کی فائرنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Sep 28, 2021, 7:46 PM IST

جسٹ یلو فاؤنڈیشن کی سربراہ ڈاکٹر نوشین بابا خان نے کہا کہ آسام میں عام لوگوں اور کسانوں کے ساتھ جو کچھ کیا جارہا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

کولکاتا
کولکاتا

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی آسام پولیس کی عام لوگوں اور کسانوں پر کی گئی فائرنگ کے خلاف مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

کولکاتا

آسام پولیس کی فائرنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والی تنظیموں کی فہرست میں جسٹ یلو فاؤنڈیشن کا بھی شامل ہے۔ جسٹ یلو فاؤنڈیشن کی سربراہ ڈاکٹر نوشین بابا خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے دوہری پالیسی اپنائی جارہی ہے جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کولکاتا: کانگریس پارٹی کا مسلسل بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج

انہوں نے کہا کہ ایک طرف پولیس کی جانب سے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے سینکڑوں خاندانوں کو ان کے حقوق سے محروم کیا جارہا تھا تو دوسری طرف سندھو بارڈر پر کئی سے ماہ سے احتجاج کررہے کسانوں سے بات نہیں کی جارہی ہے۔ کسان تحریک سے وابستہ سماجی کارکن نوشین بابا خان نے کہا کہ مرکزی حکومت جب تک متنازعہ زرعی قوانین کو واپس نہیں لے لیتی اس وقت تک کسان احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آسام میں جو کچھ ہوا ہے اسے مذہب سے جوڑنے کی کوشش کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.