ETV Bharat / state

کولکاتا: کانگریس پارٹی کا مسلسل بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Sep 28, 2021, 12:21 AM IST

کانگریس پارٹی کا مسلسل بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج
کانگریس پارٹی کا مسلسل بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج

ہوڑہ ضلع کے وارڈ نمبر 36 میں کانگریس پارٹی کے حامیوں نے رسوئی گیس اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم کا پتلا نذر آتش کیا۔بن

گال میں جہاں ایک طرف ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے مدنظر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی ایک دوسرے کے خلاف اشتعال انگیز بیانات میں مصروف ہیں وہیں دوسری جانب عوام مہنگائی اور مسلسل بارش سے پریشان ہیں۔

کانگریس پارٹی کا مسلسل بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج

ہوڑہ ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ وارڈ نمبر 36 میں کانگریس کے حامیوں نے رسوئی گیس اور ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف اختجاجی جلوس کا اہتمام کیا۔

کانگریس کا یہ جلوس مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے الوکا سینما کے قریب ختم ہوا جہاں کانگریس کے حامیوں نے وزیراعظم کا پتلا نذر آتش کیا۔

اس موقع پر کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ رسوئی گیس اور ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عام لوگوں کا برا حال ہے، لیکن بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو عام لوگوں کی پریشانیوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے'۔

مزید پڑھیں: اے ایم یو: محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کا تاریخی گیٹ انتظامیہ کی توجہ کا طلبگار

انہوں نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کو گھر چلانا نہایت ہی مشکل ہو گیا ہے، اگر ایسے ہی چلتا رہا تو عام لوگوں کو بہت جلد ہزار روپے میں رسوئی گیس لینا پڑے گا۔ اس موقع پر کانگریس کے رہنماؤں میں اسلام وارثی، عرفان انصاری ببلو، زبیر احمد، محمد نسیم، شمیم (راجو)، مانش بنرجی اور دیگر کانگریسی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.