ETV Bharat / city

CPIM Candidate Rozina in Municipal Corporation: ''علاقے میں بدلاؤ کے لیے ووٹ چاہتی ہوں''

author img

By

Published : Feb 21, 2022, 1:09 PM IST

27 فروری کو 108 میونسپلٹیوں کے لئے ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے وقت کم بچا ہے۔ شمالی 24 پرگنہ سے سی پی آئی ایم کی امیدوار روزینہ خاتون نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں علاقے کی ترقی کے لیے میدان میں اتری ہوں Rozian Khatoon CPIM Candidate North 24 Pargana۔

Rozina CPIM Candidate Municipal Corporation
Rozina CPIM Candidate Municipal Corporation

کولکاتا: ریاست مغربی بنگال میں 27 فروری کو 108 میونسپلٹیوں کے لئے ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اب ایک ہفتے سے کم وقت رہ گیا ہے۔ اسی درمیان گارولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر سات سے سی پی آئی ایم کی امیدوار روزینہ خاتون نے کہا کہ وہ عوام کو بنیادی سہولیات دلانے کے لیے ہی انتخابی میدان میں اتری ہیں Municipal Corporation Election West Bengal۔

ویڈیو دیکھیے۔
ریاست کے تمام اضلاع میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش تیز کر دی گئی ہے۔
دوسرے اضلاع کی طرح شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر سات میں بھی سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔

سی پی آئی ایم کی امیدوار روزینہ خاتون نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پتہ ہے کہ ان کا مقابلہ تجربہ کار سیاسی رہنما سے ہے لیکن وہ کسی بھی قیمت پر پیچھے ہٹنے والی نہیں ہے Rozina Khatoon, CPI (M) candidate for Garulia Municipality, North 24 Parganas۔

Rozina CPIM Candidate Municipal Corporation
Rozina CPIM Candidate Municipal Corporation
انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ بیس برسوں سے علاقے میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں۔ عوام ترقیاتی کاموں اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، وارڈ کے ہر ایک آدمی کو بھی اس کا احساس ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ عوام کو بنیادی سہولیات دلانے کے لئے ہی انتخابی میدان میں اتریں ہیں، عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔مزید پڑھیں:


انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کا منصوبہ ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نوجوانوں کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتی ہے اس سلسلے کو ختم کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.