ETV Bharat / city

Tribute Paid to Waqaruddin in Gurbarga: گلبرگہ میں مرحوم صحافی سید وقارالدین کو خراج عقیدت

author img

By

Published : Dec 23, 2021, 1:00 PM IST

Tribute was paid to Waqaruddi in Gurbarga

روزنامہ رہنمائے دکن حیدرآباد کے ایڈیٹر مرحوم وقارالدین کی رحلت پر گلبرگہ شہر میں متعدد مسلم تنظیموں کی طرف خراج عقیدت Tribute Paid to Waqaruddin پیش کیا گیا۔

گلبرگہ: سید وقار الدین‌ ایڈیٹر روزنامہ رہنمائے دکن حیدرآباد Tribute on Editor Rahnuma e Dekkan Waqaruddin و چیئرمین انڈو عرب لیگ حیدرآباد کے انتقال پر ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کل جماعتی تعزیتی اجلاس ڈاکٹر اصغر چلبل کے رہائش گاہ میں منعقد ہوا جس کی صدارت سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے کی۔

کل ہند مجلس تعمیر ملت‌گلبرگہ، آل انڈیا ملی کونسل و مرکزی سیرت کمیٹی گلبرگہ، کرناٹک مسلم پولیٹکل فورم، انڈین بیت المال، ویلفر پارٹی، الکریم بیت المال ،جمعیت باغبان اور دیگر تنظیموں کی جانب سے تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر آل انڈیا ملی کونسل وسیرت کمیٹی شمالی کرناٹک حلقے کے کارگزار صدر ڈاکٹر اصغر چلبل نے کہا کہ سید وقار الدین کے انتقال سے ملت اور اردو صحافت کا بڑا نقصان ہوا ہے۔ ان کے صحافی خدمات کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

اس دوران سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے کہا سید وقار الدین صاحب نے اپنے صحافتی خدمات کے ذریعے کئی ملی تنظیموں کو جوڑنے کی کوشش کی۔ انہوں کئی غریب عوام کو مالی امداد کے ذریعے مدد کی ہے۔ سید وقار الدین کا تعلق گلبرگہ سے رہا ہے۔ انہوں نے گلبرگہ کے کئی پروگرامز میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:

اس موقع پر مختلف تنظیموں کے ذمہ داران نے سید وقار الدین کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.