ETV Bharat / city

معاشرے میں بہتر کام کرنے والوں کو اعزاز

author img

By

Published : Oct 25, 2020, 8:01 PM IST

جئے کرناٹک تنظیم کی جانب سے سماجی اور تعلیمی میدان میں بہتر خدمات انجام دینے والے شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

who do better in society
ہتر کام کرنے والوں کو اعزاز

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں جئے کرناٹک شاخ گلبرگہ کے زیر اہتمام وشویشوریا بھون میں سماجی، تعلیمی، ملی میدان میں خدمات انجام دینے والے، کورونا وارئیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرس اور آشا ورکرس کو اعزاز سے نوازا گیا۔

ہتر کام کرنے والوں کو اعزاز

اس کے تحت سورام انڈی کو صحافی ایوارڈ، ایچ ٹی پوتے کو سنگیت ایوارڈ، ڈاکٹر اجئے کو ہلتھ ایوارڈ، لوکیش کو اسپورٹس ایوارڈ، مختیار احمد جنیدی اور سنجے وانی کو فوٹوگرافی اوارڈ، یشودھا کو پولیس خدمات ایوارڈ، گوڈیش برادر کو تعلیمی خدمات ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے کاروبار سے لوگوں کو نوکری دینے والا نوجوان


اس موقع پر جئے کرناٹک گلبرگہ شاخ کے صدر ملکا ارجون نے کہا کہ 'جئے کرناٹک تنظیم کے صدر نے کہا تھا کہ سماجی، تعلیمی، ملی خدمات انجام دینے والے شخصیات کی حوصلہ افزائی کے لئے تنظیم کی جانب ایوارڈ دیا جائے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.