ETV Bharat / city

گلبرگہ: کورونا کے دوران خدمت کرنے والوں کو تہنیتی اعزاز

author img

By

Published : Oct 15, 2021, 3:07 PM IST

کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں گورنمنٹ آف کرناٹک مائنارٹی امپلائیز فورم کی جانب کورونا کے دور میں خدمات انجام دینے والوں کو تہنیتی اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Gulberga: Congratulations to those who served during Corona
گلبرگہ: کورونا کے دوران خدمت کرنے والوں کو تہنیتی اعزاز

گلبرگہ: ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر کے گورنمنٹ آف کرناٹک مائنارٹی امپلائیز فورم کی جانب کورونا کے دور میں بہتر خدمات پیش کرنے والوں کے لئے تہنیتی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر وکرم سیدھا ریڈی نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ہر مذہب کے سماجی کارکنان عوام کی امداد کے لیے آگے رہے۔

ویڈیو دیکھیے

ملک میں پھیلی ہوئی وبا کورونا وائرس کے دوران ہر طبقہ پریشان حال رہا، ایسے حالات میں گلبرگہ ضلع میں ہر مذہب کے سماجی خدمات گزار عوام کی امداد کے لئے ڈاکٹرس، نرس، تعلیمی شعبہ، پولیس اور میڈیا عوام کی امداد کے لئے دن رات خدمت انجام دیتے ہوئے دیکھے گئے۔

کورونا وبا میں ہم نے کئی اپنوں کو کھویا ہے، مگر ہمیں اس سے سبق بھی حاصل ہوا ہے۔ کورونا وبا سے ہمیں متحد ہوکر ایک دوسرے کی مدد کر نے کی ہمت ملی ہے، اگر اسی طرح ہر مذہب کے عوام مل کر کام کریں گے تو تمام مسائل کا حل نکلا جاسکتا ہے۔

اس ملک کی ترقی کے لیے ہر ایک مذہب کے عوام کو اتحاد کے ساتھ مل کر کام کر نے کی ضرورت ہے، کورونا وائرس کے دوران ہر مذاہب کے عوام پریشان عوام کی مداد کے لئے ہر طرح سے امداد کر نے کی کوشش کی ہے۔ جس سے آج ہم نے کورونا کی جنگ جیتے میں کام ہوئے ہیں، اس موقع پر کورونا وبا کے دوران خدمت انجام دینے والے ڈاکٹر، نرسز، سماجی کارکنان اور دیگر افراد کو تہنیت پیش کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.