ETV Bharat / city

Youth Congress Protests Against AAP: جموں میں یوتھ کانگریس کا عام آدمی پارٹی اور پنجاب حکومت کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : May 30, 2022, 8:57 PM IST

یوتھ کانگریس کے ترجمان ڈاکٹر جانزیب سروال نے کہا کہ پنجاب میں کیجریوال کی حکومت نے پہلے سدھو موسے والا کی سکیورٹی واپس لی اور پھر اُن تمام لوگوں کی خفیہ فہرست عام کر دی جن کی سکیورٹی ہٹائی گئی تھی جو قابل مذمت ہے۔ Youth Congress Protests against Aam Aadmi Party

جموں میں یوتھ کانگریس کا عام آدمی پارٹی اور پنجاب حکومت کے خلاف احتجاج
جموں میں یوتھ کانگریس کا عام آدمی پارٹی اور پنجاب حکومت کے خلاف احتجاج

جموں: پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا پر منسا کے جواہرکے گاؤں کے قریب کچھ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا، جس کے خلاف آج یوتھ کانگریس نے عام آدمی پارٹی جموں دفتر کے باہر زور دار احتجاج کیا اور پنجاب کے وزیراعلٰی کا پتلا نذر آتش کیا۔ Youth Congress Protests against Aam Aadmi Party

جموں میں یوتھ کانگریس کا عام آدمی پارٹی اور پنجاب حکومت کے خلاف احتجاج

یوتھ کانگریس کے ترجمان ڈاکٹر جانزیب سروال نے کہا کہ پنجاب میں کیجریوال کی حکومت نے پہلے سدھو موسے والا کی سکیورٹی ختم کی اور پھر اُن تمام لوگوں کی خفیہ فہرست عام کر دی جن کی سکیورٹی ہٹائی گئی تھی جو قابل مذمت ہے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر خراب ہو گئی ہے اور مجرمان کو قانون کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ کہ عام آدمی پارٹی کی پنجاب حکومت بری طرح ناکام ہو گئی ہے اور پنجاب میں اب کوئی محفوظ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Punjabi Singer killed in Firing: پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کا گولی مار کر قتل

واضح رہےکہ مان حکومت پنجاب میں اب تک 424 افراد کی سیکیورٹی واپس لے چکی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو تحفظ کی ضرورت نہیں ہے۔ جب پنجاب کے ڈی جی پی سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ فی الحال حکومت کو دیگر معاملات میں فوجیوں کی ضرورت ہے اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.