ETV Bharat / city

Terror Modules Busted in Jammu: جموں میں ایل ای ٹی ماڈیول کا پردہ فاش، بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

author img

By

Published : Jul 18, 2022, 11:00 PM IST

اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے تین کمین گاہوں کا پردہ فاش کیا ہے۔ فورسز نے ان کمین گاہوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہیں۔ Terror Modules Busted in Jammu:

three-terror-modules-busted-in-j-and-k-explosives-recovered
جموں میں ایل ای ٹی ماڈیول کا پردہ فاش ، بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

جموں: سیکورٹی فورسز نے پیر کے روز جموں وکشمیر میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرکے جموں و کشمیر میں تین عسکریت پسندوں کے کمین گاہوں کا پردہ فاش کر کے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ Terror Modules Busted in Jammu

جموں میں ایل ای ٹی ماڈیول کا پردہ فاش ، بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے تین کمین گاہوں کا پردہ فاش کیا ہے۔ ان کمین گاہوں میں دو راجوری میں جبکہ ایک جموں میں ہے۔ADGP jammu mukash singh press conference

جموں کے اے ڈی جی پی نے بتایا کہ فیصل منیر جموں میں عسکریت پسندوں کے ماڈیول کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ پولیس نے مختلف چھاپوں کے دوران سات افراد کو گرفتار کیا گیا۔پولیس افسر نے کہا کہ عسکریت پسند گزشتہ ڈیڑھ برسوں سے سرحد پار (پاکستانی طرف) سے ڈرون طیاروں کے ذریعے اسلحہ اور گولہ بارود حاصل کر رہے تھے۔ فیصل منیر کے گھر سے ایک اے کے 47 رائفل۔ 5 پستول 8 گرینیڈ اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیر مود برآمد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا سکیورٹی فورسز نے بانہال کے جنگلاتی علاقہ میں تلاشی کارروائی کرتے ہوئے کمین گاہ سے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ کمین گاہ سے 35 اے کے 47 گولیوں کے راونڈ، 7 پیکا ایمونیشن، سات نو ایم ایم راونڈ، 2اے کے میگزین، تین کلو گرام بارودی مواد ، ایک زنگ آلودہ گرینیڈ ، ایک یو بی جی ایل، ایک عدد ریڈیو سیٹ ، ایک آئی ای ڈی کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء برآمد کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.