ETV Bharat / city

Sewa Singh Bali on SPO Issue: ایس پی اوز کو مستقل کیا جائے، سیوا سکنگھ بالی

author img

By

Published : Mar 8, 2022, 8:18 PM IST

عام آدمی پارٹی ٹریڈ یونین کے صدر سیوا سنگھ بالی نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس میں کام کرنے والے ایس پی اوز کو مستقل کرنے کے بارے میں حکومت سنجیدہ نہیںSewa Singh Bali on SPO Issue ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی اوزکی ریگولرائزیشن کے لیے 16 مارچ کو بڑا احتجاج عمل میں لایا جائے گا۔

spo-in-j-and-k-police-should-be-engaged-on-permanent-basis-says-sewi-singh-bali
ایس پی اوز کو مستقل کیا جائے، سیوا سکنگھ بالی

عام آدمی پارٹی ٹریڈ یونین کے صدر سیوا سنگھ بالی نے آج جموں میں پریس کانفرنس منعقدSewa Singh Bali Press Conference کی۔پرس کانفرنس میں موصوف نے ایک بارپھر جموں و کشمیر پولیس میں تعینات ایس پی اوز کے لیے ریگولرائزیشن پالیسی،کانسٹیبلوں کے مقابلے ایس پی اوز کی تنخواہ اور محکمہ پولیس کی جانب سے برطرف شدہ غیر منقولہ ایس پی اوز کی دوبارہ بحال کرنے کا مسئلہ اٹھایا Sewa Singh Bali on SPO Regularization ہیں۔

ایس پی اوز کو مستقل کیا جائے، سیوا سکنگھ بالی

سیوا سنگھ بالی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مختلف محکموں میں کام کرنے والے تمام عارضی ملازمین ایس آر او 520 کے ذریعہ نمائندہ ہوتے ہیں جو 10 سال کی سروس مکمل کرنے کے بعد ریگولرائزیشن کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر پولیس میں عارضی طور پر کام کرنے والے ایس پی اویز کو آج تک صرف ریگولرائیزیشن کے نام پر صرف دھوکہ دیا جارہا ہے۔

ان کے مطابق آج تک مرکزی حکومت اور جے کے انتطامیہ کی جانب سے کوئی ایسی پالیسی مرتب نہیں کی گئی ہے جن سے یہ افراد محکمے میں ریگولرائز ہوں گئے۔

مزید پڑھیں:

PDP on Village Defense Guards: حالات بہتر تو ولیج ڈیفنس گارڈز کا قیام کیوں؟ پی ڈی پی کا مرکز سے سوال



سیوا سنگھ بالی نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس میں کام کرنے والے ایس پی اوز کانسٹیبلوں کے مقابلے میں برابر کے فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن پھر بھی کانسٹیبل کے مقابلے میں ان کو کم تنخواہ مل رہی ہے۔

موصوف نے کہا کہ 16 مارچ کو اس سلسلے میں ایک بڑا احتجاج عمل میں لایا جائے گا جس میں ان کی مستقلی کے لیے مرکزی حکومت سمیت جموں و کشمیر انتظامیہ پر دباؤ ڈالا جائے گا۔
سیوا سنگھ بالی نے مزید کہا کہ ایس پی اوز کے مسئلے کو وزیر داخلہ کے دفتر تک میمورنڈم کے ذریعے پہنچایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.