Kashmiri Pandit Cremated in Jammu کشمیری پنڈت پورن کرشن بٹ کی جموں میں آخری رسومات ادا

author img

By

Published : Oct 16, 2022, 1:48 PM IST

کشمیری پنڈت پورن کرشن بٹ کی جموں میں آخری رسومات ادا

کشمیر کے علاقے شوپیاں میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ہلاک کیے گئے کشمیری پنڈت پورن کرشن بٹ کی آخری رسومات جموں میں ادا کی گئیں۔ Kashmiri Pandit Cremated in Jammu

جموں: جنوبی ضلع شوپیاں کے چودھری گنڈ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ہلاک کیے گئے کشمیری پنڈت کی آخری رسومات جموں میں ادا کی گئی۔ صوبائی کمشنر جموں، اے ڈی جی پی اور ڈپٹی کمشنر نے آخری رسومات میں شرکت کی۔ آخری رسومات میں مقامی افراد بالخصوص نوجوانوں نے شرکت کی اور نم آنکھوں سے پنڈت کو رخصت کیا۔ Kashmiri Pandit shot dead in Shopian cremated

کشمیری پنڈت پورن کرشن بٹ کی جموں میں آخری رسومات ادا

یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ اتوار کے روز کشمیری پنڈت پورن کرشن بٹ کی بن تالاب جموں میں آخری رسومات ادا کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈویژنل کمشنر جموں، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ اور ڈپٹی کمشنر جموں بھی اس موقع پر موجود رہے۔ ان کے مطابق لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے پورن کرشن بٹ کی آخری رسومات میں شرکت کی جس دوران رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کشمیری پنڈتوں نے کہا کہ وادی میں تعینات کشمیری پنڈت ملازموں کو فوری طور پر سیکورٹی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ مذکورہ کشمیری پنڈت نے بتایا کہ ہمیں ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انتظامیہ نے اس حوالے سے معنی خیز خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: kashmiri pandit shot Dead کشمیری پنڈت کی ہلاکت پر علاقہ میں ماتم

راکیش بھٹ نامی کشمیری پنڈت نے اس موقع پر بتایا کہ کشمیری پنڈتوں کو جموں میں ہی رہائشی سہولیات فراہم کی جائے کیونکہ کشمیر جانا ان کے لئے اب جان لیوا ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پورن کرشن بٹ کی ہلاکت سے پوری کشمیری پنڈت کمیونٹی گہرے صدمے میں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں جتنے بھی پنڈت ہیں انہیں فوری طورپر جموں روانہ کیا جائے۔ ایک کشمیری پنڈت نے بتایا کہ کشمیری پنڈت کی ہلاکت ناقابل برداشت ہے اور اس واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔'

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.