ETV Bharat / city

پونچھ: نہرو یووا کیندر پونچھ کی جانب سے موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد

author img

By

Published : Aug 13, 2021, 9:31 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں آزادی کی 75 ویں سالگرہ امرت مہوتسو کے طور پر منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر نہرو یووا کیندر پونچھ کی جانب سے ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر سے موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی۔

Nehru Yuva Kendra
Nehru Yuva Kendra

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر پونچھ اندرا جیت نے اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، جنہوں نے ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

Nehru Yuva Kendra

جمعرات کو ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر سے آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر وزارت کھیل اور مرکزی حکومت کے تحت نہرو یووا کیندر پونچھ میں 75 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے طور پر آزادی کے امرت مہوتسو کے سلسلے میں موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع کے مختلف یوتھ کلبس سے تعلق رکھنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:۔ ضلع پونچھ میں محکمہ جنگلات کے آفیسر کے خلاف احتجاج


اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر پونچھ اندراجیت نے بتایا کہ آزادی کی 75 ویں سالگرہ امرت مہوتسو کے طور پر منائی جارہی ہے، جس کے لیے نہرو یووا کیندر پونچھ کی جانب سے ضلع کے 75 گاوں میں آزادی کا امرت مہوتسو منعقد کرنا ہے اسی سلسلے میں آج اس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔


پرچم کشائی کی تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر کے علاوہ ایس ایس پی پونچھ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر، این وائی کے پونچھ، تحصیلدار پونچھ، اے ای ای پی ایچ ای پونچھ کے علاوہ ضلع کے بزرگ شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.