Nisar Ahmad Talk with ETV Bharat: کشتواڑ کے مشہور موسیقی فنکار نثار احمد سے خاص بات چیت

author img

By

Published : Jan 28, 2022, 2:25 PM IST

کشتواڑ کے مشہور موسیقی فنکار نثار احمد سے خاص بات چیت
کشتواڑ کے مشہور موسیقی فنکار نثار احمد سے خاص بات چیت ()

کشتواڑ کے مشہور موسیقی فنکار نثار احمد نے کہا کہ 'کشتواڑ میں آج پانچ کے قریب پاور پروجیکٹ چل رہے ہیں مگر ان کا کشتواڑ کی عوام کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے جس کے سبب کشتواڑ کے نوجوان بے روزگار ہیں۔' Five power projects in Kishtwar

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کا مشہور موسیقی فنکار نثار احمد ڈولوال جو نہ صرف کشتواڑ بلکہ پورے جموں و کشمیر میں اپنے فن کو پیش کیا ہے۔ Kishtwar famous music artist Nisar Ahmad

نثار احمد ڈولوال نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران کشتواڑ کی ترقی اور اپنے موسیقی کو لےکر جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ 'کشتواڑ کو اگر کسی نے ترقی دی ہے تو وہ شخص ہے اوم مہتہ جنہیں کشتواڑ کا ہر ایک انسان آج بھی یاد کرتا ہے۔ ' Nisar Ahmad Dolwal Talk with ETV Bharat

کشتواڑ کے مشہور موسیقی فنکار نثار احمد سے خاص بات چیت

اوم مہتہ کشتواڑ سے رکن اسمبلی تھے اور انہوں نے کشتواڑ میں جے پرکاش کمپنی کو لایا تھا جس کا پروجیکٹ پکل ڈول پاور پروجیکٹ کی شکل میں موجود ہے۔ کشتواڑ میں پکل ڈول پاور پروجیکٹ آتے ہی کشتواڑ کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملا اور وہاں کے لوگوں کو کاروبار کرنے کا موقعہ ملا۔ Nisar Ahmad Dolwal on Om mehta

انہوں نے مزید کہا کہ 'کشتواڑ میں آج پانچ کے قریب پاور پروجیکٹ چل رہے ہیں پر ان کا کشتواڑ کی عوام کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے جس کے چلتے کشتواڑ کے نوجوان بے روزگار ہیں۔' Unemployed youth in Kishtwar

نثار احمد ڈولوال جن کا نام نثار منگنو ہوا کرتا تھا پر فنکاری کے ذریعہ منگنو سے ڈولوال نام پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ 'کشتواڑ میں مشہور غلام محمد ڈولوال جن کو کشتواڑ کے لوگ جان باز کے نام سے جانتے تھے ان سے ہی ہم نے موسیقی کی تربیت حاصل کی اور نثار منگنو سے نثار ڈولوال تخلص پڑ گیا اور اب لوگ ڈولوال کے نام سے ہی جانتے ہیں۔'

نثار احمد ڈولوال نے کشتواڑ کے نوجوانوں کو اپنی فنکاری کے تحت ایک پیغام دیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ 'نوجوان غریب لوگوں کی مدد کریں اور نیک راہ پر چلیں جس سے کشتواڑ کا بھائی چارہ بنا رہے۔ ' Nisar Ahmed Dolwal message to youth of Kishtwar

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.