ETV Bharat / city

دیویندر سنگھ رینا کو نئی پارٹی مبارک ہو: رتن لال گپتا

author img

By

Published : Oct 11, 2021, 7:31 PM IST

نیشنل کانفرنس کے نو منتخب صوبائی صدر رتن لال گپتا نے کہا کہ 'نیشنل کانفرنس واحد ایک ایسی پارٹی ہے، جو جموں و کشمیر کے ہر خطے میں موجود ہے۔ دیویندر سنگھ رینا کے ساتھ ہمارے کسی طرح کے اختلافات نہیں تھے اور نہ ہی ہمیں خدشہ تھا کہ وہ پارٹی چھوڑ کر جائیں گے۔ انہیں کسی اور سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنا مبارک ہو'۔

دیویندر سنگھ رینا کو نئی پارٹی مبارک ہو
دیویندر سنگھ رینا کو نئی پارٹی مبارک ہو

گ‍‍ذشتہ روز نیشنل کانفرنس سے استعفیٰ دینے والے جموں و کشمیر کے سابق ایم ایل اے دیویندر سنگھ رینا نے دہلی میں مرکزی وزراء ہردیپ سنگھ پوری، دھرمیندر پردھان اور جیتیندر سنگھ کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔

دیویندر سنگھ رینا کو نئی پارٹی مبارک ہو

ان کے اس فیصلے پر نیشنل کانفرنس کے نو منتخب صوبائی صدر رتن لال گپتا نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ایک تحریک ہے اور پارٹی کے حوصلے چٹان کی مانند مضبوط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیویندر سنگھ رینا کے جانے سے پارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، کیونکہ لوگ آئے اور چلے بھی گئے لیکن پارٹی اپنے حال پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس واحد ایک ایسی پارٹی ہے، جو جموں و کشمیر کے ہر خطے میں موجود ہے۔ دیویندر سنگھ رینا کے ساتھ ہمارے کسی طرح کے اختلافات نہیں تھے اور نہ ہی ہمیں خدشہ تھا کہ وہ پارٹی چھوڑ کر جائیں گے۔انہیں کسی اور سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنا مبارک ہوں۔

مزید پڑھیں: نیشنل کانفرنس کے سابق رہنما دیویندر سنگھ رانا بی جے پی میں شامل

بتادیں کہ استعفیٰ دینے کے بعد جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے رہنما دیویندر سنگھ رینا اور سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے باضابطہ طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ وہیں نیشنل کانفرنس نے پارٹی کے سینئر رہنما رتن لال گپتا کو جموں یونٹ کا کارگزار صدر نامزد کیا ہے، جبکہ 16 اکتوبر کو اس عہدہ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.