CBI Raids in Jammu: جموں میں کئی مقامات پر سی بی آئی کے چھاپے

author img

By

Published : Aug 5, 2022, 5:50 PM IST

Updated : Aug 5, 2022, 5:57 PM IST

سی بی آئی نے جموں میں کئی مقامات پر چھاپے مارے

پولیس سب انسپکٹر (ایس آئی) بھرتی میں ہوئی بدعنوانی کے معاملے میں جموں کے نصف درجن کے قریب مقامات پر سی بی آئی کی ٹیم نے چھاپہ مارا، اس دوران اکھنور اور کھور تحاصیل میں لوکل باڈی ممبران کے گھروں کی بھی تلاشی لی گئ جہاں سے اہم کاغذات کو بھی ضبط کیا گیا۔PSI Recruitment Scam

جموں: سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی ) نے پولیس سب انسپکٹر (ایس آئی) بھرتی میں ہوئی بدعنوانی کی تحقیقات کا باضابط آغاز کردیا ہے اور جمعے کے روز سی بی آئی کی ٹیموں نے جموں میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ CBI Raids In Jammu ذرائع نے بتایا کہ نصف درجن کے قریب مقامات پر سی بی آئی ٹیموں نے چھاپہ ماری کی جس دوران اکھنور اور کھور تحاصیل میں لوکل باڈی ممبران کے گھروں کی بھی تلاشی لی گئ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی بی آئی کی ٹیموں نے اہم کاغذات اور بینک پاس بک کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔PSI Recruitment Scam قابل ذکر ہے کہ مذکورہ بدعنوانی کے معاملے میں سی بی آئی نے جموں کے علاوہ بنگلور سمیت 30 مقامات میں چھاپے مارے ہیں۔

بتادیں کہ ایس آئی امتحانات کے پیپر قبل از وقت افشاں ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد جموں وکشمیر انتظامیہ نے فائنانشل کمشنر کی سربراہی میں تین نفری کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی نے اس بات کی تصدیق کی کہ امتحانات کے دوران دھاندلیاں ہوئیں جس کے بعد ایل جی منوج سنہا نے سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے واضح کیا کہ جس کسی نے بھی غلط کیا ہوگا اُس کو سخت سزا دی جائے گی۔CBI raids in Jammu

ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی بھرتی اسکیم میں مبینہ طورپر ملوث افراد کے رہائشی مکانات کی تلاشی لینے کے بعد سی بی آئی کی ٹیم سروسز سلیکشن بورڈ کے بعض آفیسران سے بھی پوچھ تاچھ کر سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ بعض آفیسران کو حراست میں بھی لیا جاسکتا ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک جموں کے چھ مقامات پر سی بی آئی کے چھاپے جاری تھے۔

یہ بھی پڑھیں : PSI Recruitment Scam: پی ایس آئی بدعنوانی معاملہ میں سی آئی ڈی نے چارج شیٹ داخل کی

Last Updated :Aug 5, 2022, 5:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.