ETV Bharat / city

دفعہ 370 کے خاتمے کے دو سال، پی ڈی پی کا جموں میں احتجاج

author img

By

Published : Aug 5, 2021, 5:13 PM IST

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے مرکزی حکومت کے 5 اگست 2019 کا فیصلہ دفعہ 370 کے خاتمے کی دوسری برسی کے موقع پر آج پارٹی ہیڈکوارٹر جموں کے باہر ایک احتجاجی ریلی نکالنے کی کوشش کی لیکن وہاں پر موجود پولیس اہلکاروں نے انہیں آگے جانے سے روک لیا، احتجاج کی قیادت پارٹی کے میڈیا انچارج پرویز وفا کر رہے تھے۔

دفعہ 370 کے خاتمے کے دو سال پی ڈی پی کا جموں میں احتجاج
دفعہ 370 کے خاتمے کے دو سال پی ڈی پی کا جموں میں احتجاج

احتجاجی افراد نے پارٹی ہیڈکوارٹرز جموں گاندھی نگر، سے نیشنل ہائی وے کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کی تاہم وہاں تعینات سیکورٹی فورسز نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔احتجاجی افراد 5 اگست کے کالے قانون، 'نامنظور نامنظور 'ہمارا آئین بحال کرو بحال کرو' وغیرہ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔

دفعہ 370 کے خاتمے کے دو سال پی ڈی پی کا جموں میں احتجاج

واضح رہے کہ دفعہ 370 اور 35اے کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر اور لداخ کو دو مرکزی زیر انتظام خطے میں تقسیم ہوئے دو برس کا عرصہ مکمل ہو چکا ہے۔

اس دن کو آج جہاں بی جے پی جشن کے طور منا رہی ہے وہیں پینتھرس پارٹی، پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس اور نیشنل کانفرنس سمیت مختلف سیاسی جماعتیں اس دن کو جموں و کشمیر کی تاریخ کے سیاہ باب سے تعبیر کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:کشمیر معاملے میں پاکستان کے وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کو خط


پی ڈی پی کا کہنا ہے کہ 5 اگست کو ہمیشہ کے لیے ایک سیاہ اور محرومی کے دن کے طور پر یاد کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.