ETV Bharat / city

مکان گرنے سے تین افراد کی موت

author img

By

Published : May 28, 2020, 11:24 PM IST

ضلع دھول پور کے تسیموں گاؤں میں طوفان سے ایک مکان گر کرتباہ ہوگیا، مکان گرنے کی وجہ سے تین افراد کی موت اور تین لوگ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

three people died due to demolition of house in dholpur
مکان گرنے سے تین افراد کی موت

ریاست راجستھان کے ضلع دھول پور کے تسیموں گاؤں میں طوفان آنے کے سبب ایک مکان مکمل طور سے گرگیا جس کی وجہ سے ایک خاتون سمیت دو بچوں کی ملبے میں دبنے سے موت ہوگئی اور حادثے میں تین افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

مکان گرنے سے تین افراد کی موت

حادثے کو دیکھتے ہی مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور سب ڈویژن انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع دی۔

مقامی اہلکاروں کی مدد سے موقع پر پہنچنے والے انتظامی عہدیداروں نے تقریبا تین گھنٹے کے ریسکیو کے بعد تینوں جاں بحق افراد کی لاشیں نکالیں اور تینوں زخمیوں کو ایمبولینسوں کی مدد سے ضلعی اسپتال کے ٹراما سنٹر میں داخل کرایا گیا۔

تحصیلدار مینا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ سے مرنے والوں کے کنبے کی مدد کی یقین داہانی کرائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.