ETV Bharat / city

5th Board Urdu Subject Missing: پانچویں بورڈ ٹائم ٹیبل میں سے اردو سبجیکٹ غائب

author img

By

Published : Mar 28, 2022, 5:41 PM IST

Ameen Qayim Khani
امین قائم خانی

پانچویں درجے کے بورڈ امتحان 19 اپریل سے شروع ہوں گے، اس امتحان کو لے کر محکمۂ تعلیم کی جانب سے مضمون ٹائم ٹیبل جاری کیے گئے ہیں۔ 5th Board Urdu Subject Missing

ٹائم ٹیبل میں اسکولوں میں اردو سبجیکٹ ہی نہیں بتایا گیا ہے، محض اردو سبجیکٹ کو مدرسوں تک ہی محدود بتایا گیا ہے، اس وجہ سے جو بچے اسکولوں میں اردو کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان تمام بچوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین بھی کافی پریشان نظر آ رہے ہیں، وہی اس پورے معاملے کو لے کر راجھستان اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی کا کہنا ہیں کے آج پہلی مرتبہ ایسا نہی ہوا ہے جب راجستھان کے پانچویں بورڈ درجے کے امتحان کے ٹائم ٹیبل سے اردو سبجیکٹ غائب کر دیا، بلکہ مسلسل کوشش سے چار سے پانچ برس میں اسی طرح سے اردو سبجیکٹ کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کیا جا رہا ہے۔ 5th Board Urdu Subject Missing

پانچویں بورڈ ٹائم ٹیبل میں سے اردو سبجیکٹ غائب

انہوں نے کہا کہ جب وزیر تعلیم کے طور پر گویند سنگھ ڈوٹاسرا اپنی خدمات انجام دیتے تھے تب بھی اسی طرح کی پریشانی ہم لوگوں کے سامنے آتی تھی اور ابھی بھی اسی طرح کی پریشانی ہمارے درمیان آ رہی ہے، امین قائم خانی کا کہنا ہیں کے اردو کی تعلیم ہماری مادری زبان ہے اور ہندوستان کا آئین ہم لوگوں کو اردو کی پڑھائی کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: مادری زبان میں اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کی کوششیں جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.