ETV Bharat / city

راجستھان: اراکین اسمبلی کے فون ٹیپ کی افواہ پھیلانے والوں کی جانچ کا حکم

author img

By

Published : Aug 8, 2020, 6:53 PM IST

راجستھان کے ڈائرکٹر جنرل آف پولس بھوپندر سنگھ نے جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلیس میں مقیم آدھا درجن اراکین اسمبلی کے فون ٹیپ کرنے کو بے بنیاد اور افواہ قرارا دیتے ہوئے افواہ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

اراکین اسمبلی کے فون ٹیپ کی افواہ پھیلانے والوں کی جانچ کا حکم
اراکین اسمبلی کے فون ٹیپ کی افواہ پھیلانے والوں کی جانچ کا حکم

بھوپندر سنگھنے آج پولس کمشنر آنند شری واستو کو اس معاملے میں فوری طور سے جانچ کرکے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔

انہوں نے واضح طور سے کہا کہ راجستھان پولیس کی کسی بھی یونٹ کے ذریعے کسی بھی رکن اسمبلی یا رکن پارلیمان کی فون ٹیپ نہ تو پہلے کی گئی ہے اور نہ ہی موجودہ وقت میں کی جارہی ہے۔

انٹرکام سے ہوئی بات چیت کو ریکارڈ کرنے کا الزام بھی محض افواہ ہے۔ راجستھان پولس ہمیشہ مجرمانہ کام کو روکنے کا کام کرتی ہے اور فون ٹیپ کرنا ایک جرم ہے۔

مزید پڑھیں:

'خامیاں اجاگر کرنے سے روکنے کیلئے بغاوت کا جھوٹا الزام لگایا'

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مبینہ طور سے یہ بات پھیلائی جارہی ہے کہ جیسلمیر کے سوریہ گڑھ میں مقیم آدھا درجن اراکین اسمبلی کے فون کال غیرقانونی طریقے سے ٹیپ کئے جارہے ہیں۔ راجستھان پولیس نے لوگوں کو سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.