ETV Bharat / city

کانگریس کے خلاف احتجاج کے لیے مسلم تنظیموں کی میٹنگ

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 5:05 AM IST

اجلاس میں جماعت اسلامی ہند، تحریک علمائے ہند، مسلم مسافرخانہ کمیٹی، راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی، جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا سمیت دیگر تنظیموں کے عہدیداران موجود رہے۔

کانگریس کے خلاف احتجاج کے لیے مسلم تنظیموں کی میٹنگ
کانگریس کے خلاف احتجاج کے لیے مسلم تنظیموں کی میٹنگ

بھارتی ریاست راجستھان کے جے پور، جودھپور اور کوٹہ میں ابھی حال ہی میں ہوئے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں مسلم اکثریتی علاقوں میں کانگریس کے امیدواروں نے فتح حاصل کی ہے لیکن ان علاقوں میں مسلم میئر نہ بنائے جانے سے مشتعل مسلم تنظیموں نے کانگریس کے خلاف آج احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کانگریس کے خلاف احتجاج کے لیے مسلم تنظیموں کی میٹنگ
جے پور میں واقع مسلم مسافر خانہ میں مسلم تنظیموں کا اجلاس ہوا، جس میں یہ کہا گیا کی مسلم تنظیموں کی جانب سے ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ جے پور جودھپور کوٹا تینوں جگہ میں سے کسی ایک جگہ پر مسلم میئر بنایا جائے لیکن ان کے مطالبات پرتوجہ نہی دی گئی اس وجہ سے اب کانگریس کے خلاف مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وہیں اجلاس کے فیصلے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ کل ایک مارچ نکالا جائے گا، یہ مارچ جے پور مسلم مسافر خانہ سے روانہ ہوکر دہلی روڈ پر واقع ایک ہوٹل تک پہنچے گا جہاں پر کانگریسی کونسلروں کو رکھا گیا ہے۔

اجلاس میں جماعت اسلامی ہند، تحریک علمائے ہند، مسلم مسافرخانہ کمیٹی، راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی، جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا سمیت دیگر تنظیموں کے عہدیداران موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.