ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں لوہار تنظیم کی جانب سے مسجد آہنگراں میں منعقد شادی تقریب میں تقریبا 91 جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔
اس پروگرام کا انعقاد جے پور کے مفتی عبد الستار کی سربراہی میں عمل میں آیا، تقریب میں مختلف علماؤں نے بھی شرکت کی اور دلہا دلہن کو دعاؤں سے نوازا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔
اجتماعی شادی کے موقع پر مولانا نےکہا کہ جس طرح سے اس اجتماعی شادی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے یہ قابل تحسین قدم ہے۔
اس دوران علما اور علاقے کے معزز شخصیات دلہا دلہن کو دعاؤں سے نوازا، اس پروگرام میں حصہ لینے کیلئے نہ صرف راجستھان بلکہ اترپردیش، مہاراشٹر اور مغربی بنگال کے مختلف مقامات سے بڑی تعداد میں لوگ جے پور پہنچے۔
لوہار تنظیم کے خزانچی عبد الغفار نے بتایا کہ اس اجتماعی شادی کانفرنس کے انعقاد کا مقصد شادی میں ہونے والی فضول خرچی سے روکنا ہے۔
مزید پڑھیں: فڑنویس کو بلاتاخیر اعتماد کا ووٹ حاصل کرناپڑسکتا ہے
انہوں نے کہا کہ 91 جوڑے اس موقع پر رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے ہیں اور اجتماعی شادی کانفرنس کے ذریعے نئی زندگی کا آغاز کیا۔