ETV Bharat / city

مہاجر مزدوروں کے لیے کھانے پینے کا نظم

author img

By

Published : May 19, 2020, 11:02 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور اندور کے رضاکاروں کی جانب سے مہاجر مزدوروں کے لیے کھانے پینے کا انتظام کیا جارہا ہے۔

food and essential goods for migrant workers
مہاجر مزدوروں کے لیے کھانے پینے نظم

ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاؤن کے دوران مختلف ریاستوں سے مہاجر مزدوروں کا پیدل سفر جاری ہے اور اب تک درجنوں مزدور حادثات کے شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم مہاجر مزدوروں کا پیدل سفر مسلسل جاری ہے۔

ویڈیو

مہاراشٹر سے اترپردیش کی طرف جانے والے مزدور صنعتی شہر اندور کے بائی پاس سے ہو کر گزر رہے ہیں جن کی مدد کے لیے پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور اندور کے رضاکاروں نے اپنا ڈیرہ بائی پاس پر ہی ڈال رکھا ہے۔ ہر جانے والے مزدوروں کو کھانا، ٹھنڈا پانی اور دیگر چھوٹی موٹی اشیاء فراہم کی جا رہی ہے، ساتھ ہی سماجی فاصلے کا بھی خاص خیال رکھا جارہا ہے۔

اس تعلق سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کفیل رضا نے بتایا کہ' پہلے ہم نے جائزہ لیا جس کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے مہاجر مزدوروں کی سب سے بڑی مدد انہیں کھانا فراہم کرنا ہے۔ اس کے بعد ہم نے بائی پاس پر ایک کیمپ لگا لیا جہاں ہم مہاجر مزدوروں کو ٹھنڈا پانی، بریڈ، نمکین، دوائیاں، گلوکوز اور چھوٹی موٹی ضروری اشیا فراہم کررہے ہیں۔'

اندور کے رضاکار رشید قریشی نے بتایا کہ' ہم بائی پاس پر کھانے کے پیکٹ لے کر آ جاتے ہیں اور گزرنے والے مزدوروں کو کم سے کم دو وقت کا کھانا فراہم کراہے ہیں تاکہ کوئی بھی اس مبارک مہینے میں بھوکا نہ رہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.