ETV Bharat / city

ملک کی سلامتی کے لئے پولیس کی خدمات ناقابل فراموش: محمد محمود علی

author img

By

Published : Oct 21, 2021, 2:43 PM IST

تلنگانہ کے وزیرداخلہ نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ریاست تلنگانہ میں 62 پولیس ملازمین کی موت ہوئی جن میں 10 ہوم گارڈزبھی شامل ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت کورونا کے دوران مرنے والے پولیس ملازمین کے خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

محمد محمود علی
محمد محمود علی

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے فرائض کی انجام دہی کے دوران ہلاک ہونے والے پولیس ملازمین کو بھرپورخراج پیش کیا۔ انہوں نے شہر حیدرآباد کے گوشہ محل اسٹیڈیم میں منعقدہ یوم شہیدان پولیس میں شرکت کی۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ملک کی سلامتی کے لئے پولیس کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ فرائض کی انجام دہی کے دوران 377 پولیس ملازمین شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ان پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرے گی، جنہوں نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں گنوائیں۔ وزیرداخلہ نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ریاست تلنگانہ میں 62 پولیس ملازمین کی موت ہوئی جن میں 10 ہوم گارڈ زبھی شامل ہیں۔

انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت کورونا کے دوران مرنے والے پولیس ملازمین کے خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کو کم کرنے کے لیے سی سی ٹی وی نصب کیے گئے ہیں، نئے پولیس اسٹیشنس قائم کئے گئے ہیں۔ خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ان کی مدد کے لیے بھروسہ سنٹرس قائم کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:'گریجویٹ ایم ایل سی کے لیے گریجویٹ ووٹرس اندراج کرائیں'

انہوں نے کہا کہ یہ پچھلے سات سالوں میں کوئی فرقہ وارانہ تصادم کے واقعات پیش نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں حالیہ بونال اور رمضان کے تہوار پرامن طریقے سے منعقد ہوئے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.