ETV Bharat / city

Secretariat Masjid Telangana: تلنگانہ سکریٹریٹ مساجد کی جگہ تبدیل کردی گئی، کانگریس

author img

By

Published : Dec 10, 2021, 12:37 PM IST

Updated : Dec 10, 2021, 1:14 PM IST

تلنگانہ سکریٹریٹ میں شہید مساجد کی Martyrs of mosques in Telangana Secretariat دوبارہ تعمیر نو کا کام چل رہا ہے، جس پر کانگریس کے سینئیر رہنما اور سابق وزیر محمد علی شبیر Former Minister Mohammed Sher نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ مسجد کی جگہ کو تبدیل کیا گیا ہے۔

Secretariat masjid Telangana
Telangana Secretariat mosques relocated: Congress

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے سکریٹریٹ مساجد Telangana Secretariat Masjid کی تعمیر نو کے لئے 10 جولائی 2019 کو سیکرٹریٹ کی بلڈنگ کو منہدم کیا جس کی زد میں دو مساجد کو بھی منہدم کردیا گیا تھا۔ مسجد کو شہید کیے جانے کے بعد عوام میں سرکار کے خلاف آواز بلند ہوئی، جس پر وزیر اعلی کے سی آر Chief Minister Chandra Shekhar Rao نے اسمبلی میں مسجد کو دوبارہ اسی جگہ پر تعمیر نوکرنے کا اعلان کیا تھا۔ دو سال کے بعد حالیہ دنوں مسجد کی تعمیر نو کے لئے سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ جس پر کانگریس کے سابق وزیر محمد علی شیر نے کہا کہ مسجد نو کی تعمیر کے لئے جس جگہ پر سنگ بنیاد رکھا گیا ہے اس جگہ کو تبدیل کر دیا ہے، ایسے میں سرکار کو چاہیے کہ وہ جلد گوگل میپ کے توسط سے حقیقی جگہ کا تعین کرکے مسجد کی بنیاد رکھیں۔

ویڈیو دیکھیے

محمد علی شیر نے کہا کہ دو سال سے زیادہ وقت گزرنے کے بعد مساجد کے تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ KCR on Secretariat Masjid نے کہا تھا کہ وہ مساجد کے سنگ بنیاد میں شرکت کریں گے لیکن وہ شریک نہیں رہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں شک اور شبہات ہیں سیکریٹ کی مساجد جو سنگ بنیاد رکھا گیا ہے وہ الگ مقام پر رکھا گیا ہے انہوں نے وزیر اعلی کے سی آر Chief Minister Chandra Shekhar Rao کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے 15 دن کی اندرون گزارش کی ہے مساجد کی گوگل میپ یہ جیو گرافیکل کے ذریعے مساجد کی نشاندگی کروائے بصورت دیگر وہ کورٹ سے رجوع ہوں گے۔

مزید پڑھیں:

معلوم ہوکہ سنگ بنیاد کی تقریب میں شیخ جامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد، وزیر داخلہ محمد محمود علی، رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی، وقف بوڈ چیئرمین محمد سلیم اور دیگر علماء و مشائخین شریک ہوئے تھے۔

Last Updated : Dec 10, 2021, 1:14 PM IST

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.