ETV Bharat / city

پی وی سندھو کا شاندار استقبال

author img

By

Published : Aug 27, 2019, 11:57 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 1:15 PM IST

بیڈمنٹن کی عالمی چیمپیئن پی وی سندھو منگل کے روز حیدرآباد پہنچ گئی ہیں۔ جہاں ان کا بڑے پیمانہ پر استقبال کیا گیا۔

عالمی چمپئن پی وی سندھو حیدرآباد واپس

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے فائنل میں جیت اور اس کے پس منظر سے متعلق تیاریوں کی تفصیل بتائی۔
سندھو نے کہا کہ انہوں نے دباو میں بالکل نہیں کھیلا اور میچ سے قبل خود کو پر سکون رکھا۔
سندھو نے کہا کہ چونکہ وہ اس سے پہلے دو بار فائنلز میں ہار چکی تھیں، اس لیے انہوں نے اس فائنل کو کوارٹرز اور سیمیز تصور کرتے ہوئے کھیلا۔

پی وی سندھو کا حیدرآباد میں شاندار استقبال
اس موقع پر انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب چونکہ وہ حیدرآباد پہنچی ہیں، اپنی جیت پر خوشی اور جشن منائیں گی۔سندھو کے کوچ گوپی چند نے کہا کہ 'سندھو جسمانی طور پر ایک دم فٹ تھیں اور انہوں نے خود کو پر سکون رکھتے ہوئے کھیلا اور میچ میں شروع سے ہی غالب رہیں۔'
Last Updated :Sep 28, 2019, 1:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.