ETV Bharat / city

Loni Murder Case: ملزمان کو گرفتار نہ کرنے سے متاثرہ کنبہ خوف زدہ

author img

By

Published : Feb 28, 2022, 7:54 AM IST

لونی بارڈر تھانے کے تحت گاؤں ٹیلا شہباز پور میں ایک شخص نے 13 فروری کی رات کو دوستوں کی حرکت سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کر لیا تھا، اس معاملے میں متاثرہ کنبے کی طرف سے نامزد بنائے گئے ملزموں میں کسی کی گرفتاری نہیں ہونے سے متاثرہ کنبے کے اندر خوف و دہشت کا ماحول ہے Tila Shahbazpur Murder Incident۔

Ghaziabad Loni Murder Case
Ghaziabad Loni Murder Case

اتر پردیش کے غازی آباد کے لونی بارڈر تھانے کے تحت گاؤں ٹیلا شہباز پور کے پراپرٹی ڈیلر نے 13 فروری جمعرات کی رات اپنے ساتھیوں سے دلبرداشتہ ہو کر زہر کھا لیا تھا، وہ دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ متاثرہ سونو نے مرنے سے قبل پولیس کو بیان دیتے ہوئے چھ دوستوں پر الزام عائد کیا تھا۔

ویڈیو دیکھیے۔

سونو نے سوسائڈ نوٹ میں اپنے چھ ساتھیوں کے بارے میں بتایا تھا کہ اس نے ساتھیوں کی ساری رقم واپس کر دی ہے، پھر بھی وہ اسے مسلسل اذیت دے رہے ہیں۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ اس پورے معاملہ میں چھ لوگ ملزم ہیں، جن میں ستویر کسانہ، وجین در کسانہ، امیت کسانہ، ونود ماوی، جتیندر کمار، سنیل بنسل ہے، جو کہ بھوپورہ کے رہنے والے ہیں۔


اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس نے ابھی تک ملزمین کی گرفتاری نہیں کی، متاثرہ خاندان مسلسل انتظامیہ سے انصاف کی اپیل کر رہا ہے Demand for arrest of accused in Ghaziabad۔

متاثرہ خاندان کا الزام ہے کہ پولیس انہیں مسلسل گمراہ کرنے کا کام کر رہی ہے۔ لواحقین نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ انہیں جلد از جلد گرفتار کر کے جیل بھیجا جائے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ٹیلا شہباز پور گاؤں میں سونو ماوی خاندان کے ساتھ رہتا تھا، اس نے 6 ساتھیوں کے ساتھ شری رام کالونی میں ایک پراپرٹی ڈیلر کا دفتر کھولا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق سونو کے تمام ساتھی پارٹنر تھے، پیسے کے لین دین پر اسے مسلسل خودکشی پر اکسایا جا رہا تھا۔ یہ کام 6 دوست مل کر کر رہے تھے، متاثرہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ معاملے کو دیکھتے ہوئے گھر والوں نے پنچایت میں کافی رقم واپس کر دی تھی، جس کے بعد بھی ملزمان تشدد سے باز نہ آ سکے اور سونو نے زہر کھا کر خودکشی کر لی۔
مزید پڑھیں:

واقعہ کے ڈیڑھ ماہ گزرنے کے بعد بھی غازی آباد کی لونی بارڈر پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا ہے۔ لواحقین انصاف کے لیے مسلسل در در بھٹک رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.