ETV Bharat / city

گیا: کورونا وبا کے سبب سبھی تقریبات عوامی سطح پرملتوی

author img

By

Published : Oct 29, 2020, 9:08 PM IST

گیا میں رواں برس 12 ربیع الاول کے موقع پر جلوس محمدیﷺ وعوامی تقریبات منعقد نہیں ہوگی، 30 اکتوبر کو بارہ ربیع الاول ہے اور ولادتِ سعادت حضرت محمد ﷺ کی مناسبت سے جلوس اور مختلف تقریبات کا انعقاد عوامی سطح پر نہیں ہوگا

Julus Mohammedi postponed
گیا: کورونا وبا کے سبب سبھی تقریبات عوامی سطح پرملتوی

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع خانقاہ قادریہ جوڑا مسجد مان پور میں ہر برس 12 ربیع الاول کو جشن عید عید میلاد النبیﷺ اور زیارت اثار متبرکہ ہوتی ہے، جس میں ہزاروں عقیدت مند اور زائرین شامل ہوتے ہیں۔

گیا: کورونا وبا کے سبب سبھی تقریبات عوامی سطح پرملتوی

تاہم کورونا وبا کے پیش نظر رواں برس انتظامیہ کی جانب سے ایک جگہ پر جمع ہونے کی اجازت نہ ملنے کے سبب مخصوص انداز میں تقریبات منعقد ہوگی۔ وبا کے پیش نظر مختلف علاقوں سے پہنچنے والے جلوس کو بھی ملتوی کیا گیا ہے حالانکہ چند افراد پر مشتمل حسب روایت سبھی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

خانقاہ کے نمائندہ سید تحسین قادری نے بتایا کہ' 12 ربیع الاول کے موقع پر ہربرس کئی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں بالخصوص جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم زیارت موئے مبارک، عرس حضرت سید معیز الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ المعروف دادا پیر قابل ذکر ہیں۔

رواں برس ربیع الاول کی تقریبات کورونا وائرس کی وجہ کر بحکم سجادہ نشین خانقاہ قادریہ جوڑا مسجد مان پور گیا حضرت علامہ سید شاہ عیاز احمد قادری فیصلہ لیا گیا ہے کہ' اس بار 12 ربیع الاول کے تمام تقریبات عام لوگوں کے لیے منسوخ کر دئیے جائیں۔

حالانکہ ربیع الاول کے تقریبات کا جو انعقاد ہوگا وہ خانقاہ کے ممبران و چند مقامی لوگوں کے درمیان ہی کیا جائے گا۔ خانقاہ کی جانب سے مزید یہ بھی اپیل کیا گیا ہےکہ عاشقان رسول اس سال خانقاہ کی تقریب میں شامل نہ ہوں سبھی کے تحفظ کے لیے خانقاہ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

مزید یہ بھی کہاگیا ہے کہ' خانقاہ آپ کے عقیدت و جذبات کی قدر کرتا ہے اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت ہند و بہار حکومت کی گائیڈ لائن کے پیش نظر یہ قدم اٹھانا وقت کا تقاضہ ہے۔

بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے قرآن اور درود و وظائف فاتحہ خوانی و غیرہ و دیگر عبادت میں مشغول رہ کر اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے میں کوشاں رہیں اس مہلک مرض کورونا وائرس سے نجات کے لئے اللہ سے دعا کریں۔

مزید پڑھیں:

سنی وقف بورڈ کے حق میں پٹنہ ہائی کورٹ کا فیصلہ

آپ کو بتادیں کہ' ہر برس اس خصوصی موقع پر خانقاہ قادریہ جوڑا مسجد مان پور گیا میں بعد نماز فجر قرآن خوانی زیارت موئے مبارک اور دیگر تبرکات کی زیارت ہوتی ہے، بعد نماز ظہر خواتین کو تبرکات کی زیارت کرائی جاتی ہے اس موقع پر پردہ کا بھی خصوصی انتظام ہوتا ہے، بعدنماز عصر آستانہ پر چادرپوشی وگل پوشی ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.