ETV Bharat / city

Aerial Surveillance: پنچایت الیکشن میں گیا کے نکسل متاثرہ علاقوں میں فضائی نگہبانی

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 2:05 PM IST

گیا کے نکسل متاثرعلاقوں میں پنچایت الیکشن کے دوران آجAerial Surveillance فضائی نگرانی کے لیے ہیلی کاپٹر تعینات کیا گیا ہے۔امام گنج اور ڈومریا علاقے پر سی آر پی ایف نے نظر رکھی ہوئی ہے۔

http://10.10.50.80:6060//finalout3/odisha-nle/thumbnail/24-November-2021/13720904_910_13720904_1637739867629.png
http://10.10.50.70//urdu/24-November-2021/bh-gay-helicopter-surveillance-in-naxl-affected-area-in-gaya-vis-01-7209226_24112021095253_2411f_1637727773_195.jpg

گیا ضلع کے امام گنج اور ڈومریا بلاکوں میں سہ سطحی پنچایتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ یہ علاقہ مکمل طور پر نکسل متاثرہ علاقہ ہے نکسلیوں نے تین دنوں کی بندی کا بھی اعلان کیا ہے آج بندی کا دوسرا دن ہے۔ نچایت الیکشن کے دوران آج Aerial Surveillance فضائی نگرانی کے لیے ہیلی کاپٹر سے نگرانی کی جارہی ہے۔

Aerial Surveillance:گیا: پنچایت الیکشن کے دوران نکسل متاثرعلاقوں میں فضائی نگہبانی

امام گنج اور ڈومریا کے علاقے میں حال کے دنوں میں نکسلیوں کی بڑھتی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے بوتھوں کو مین روڈ سے ملحقہ اسکولوں میں منتقل کیا جا چکا ہے جن کی تعداد قریب چالیس ہے جو جنگل کے علاقے سے سڑک کے کنارے منتقل کیے گئے ہیں۔

Aerial Surveillance:گیا: پنچایت الیکشن کے دوران نکسل متاثرعلاقوں میں فضائی نگہبانی
Aerial Surveillance:گیا: پنچایت الیکشن کے دوران نکسل متاثرعلاقوں میں فضائی نگہبانی

گزشتہ 14 نومبر کو نکسلیوں کے ہاتھوں چار لوگوں کی ہلاکت کے بعد اور آئی ڈی دھماکے کے مواد ملنے کے بعد سی آر پی ایف نے بھی نکسلیوں سے مقابلہ کرنے کا انتظام کرلیا ہے۔

پورے علاقے کو سی آر پی ایف نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ نہ صرف سی آر پی ایف بلکہ ایس ایس بی کی کمپنیاں بھی اس کام میں لگی ہوئی ہیں۔

Aerial Surveillance:گیا: پنچایت الیکشن کے دوران نکسل متاثرعلاقوں میں فضائی نگہبانی
Aerial Surveillance:گیا: پنچایت الیکشن کے دوران نکسل متاثرعلاقوں میں فضائی نگہبانی

وہیں ضلع پولیس صرف پولنگ کے انعقاد میں مصروف ہے۔ سی آرپی ایف کے افسر نے بتایا کہ نکسلیوں کی مجرمانہ حرکتوں کو دیکھتے ہوئے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔

امام گنج کے جمنا ندی کے کنارے ہیلی پیڈ تیار کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جا سکے۔

ہیلی کاپٹر کے ذریعے پورے علاقے کی نگرانی کی جا رہی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو نکسلیوں پر حملہ بھی کیا جائے گا اگر کہیں پر ای وی ایم مشین کا معاملہ پھنس گیا تو اس کے بعد ہیلی کاپٹر کی مدد سے ای وی ایم مشینوں کے ساتھ وہاں تعینات پولیس اسٹاف کو باہر نکالا جائے گا۔
اگر نکسلیوں سے تصادم ہوتا ہے تو اس صورت میں پولیس فورس کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری طور پر مدد پہنچائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ضلع گیا کے امام گنج اور ڈومریا میں آٹھویں مرحلے کے تحت ووٹنگ ہورہی ہے ایسی صورت میں نکسلیوں پر کڑی نگرانی رکھی جارہی ہے امام گنج کا وہ علاقہ ہے جہاں کئی بڑی واردات نکسلیوں کی طرف سے انجام دی جاچکی ہیں درجنوں پولیس کے جوانوں سمیت ہزاروں مقامی باشندوں کو نکسلیوں نے ماضی میں موت کے گھاٹ اتارا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.