ETV Bharat / city

'اترپردیش کی پولیس نے بے گناہ مسلمانوں پر 'یو اے پی اے' کا اطلاق کیا'

author img

By

Published : Apr 6, 2021, 9:50 PM IST

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے کہا کہ ' یوگی حکومت نے 'یو اے پی اے' ایکٹ کا بے جا استعمال کیا ہے۔

'اتر پردیش پولیس نے بے گناہ مسلمانوں پر 'یو اے پی اے' لگایا ہے'
'اتر پردیش پولیس نے بے گناہ مسلمانوں پر 'یو اے پی اے' لگایا ہے'

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شامل سماجی کارکنان و طلبہ کے خلاف جس طرح سے بے دریغ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کا استعمال کیا گیا ہے، وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔

'اتر پردیش پولیس نے بے گناہ مسلمانوں پر 'یو اے پی اے' لگایا ہے'
ان معاملات کے پیش نظر ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد سے بات کی۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے کھل کر بات چیت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں چل رہے مظاہروں کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کا بے جا استعمال کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتر پردیش پولیس نے مظلوم مسلمانوں کے خلاف اس سخت قانون کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔ جبکہ مہنت نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے بلکہ جو بھی 'سول لا' کے خلاف آواز بلند کرتا ہے اتر پردیش حکومت اس کی دشمن بن جاتی ہے۔
قابل ذکر ہے الہ آباد ہائی کورٹ نے 120 لوگوں پر لگے نیشنل سیکیورٹی ایکٹ میں سے 94 افراد کو بری کر دیا ہے جس سے یہ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ یوگی حکومت نے اترپردیش پولیس کے ذریعہ اپنی طاقت کا غلط استعمال کیا ہے۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.