ETV Bharat / city

دہلی :سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے تحت جلسہ تقسیم انعامات

author img

By

Published : Oct 28, 2021, 2:25 PM IST

حاجی آس محمد نے کہا کہ موجودہ دور تعلیم کا ہے، جس میں ہر شخص کو تعلیم یافتہ ہونا چاہیے، جس کے لیے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خاص توجہ دیں، تبھی تعلیم یافتہ معاشرہ کی تشکیل ممکن ہے۔

جلسہ تقسیم انعامات
جلسہ تقسیم انعامات

دہلی کے شری رام الونی راجیو نگر کی ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے تحت جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت سابق کونسلر حاجی آس محمد نے کی۔

اس موقع پر ان بچو ں کو انعامات سے نوازا گیا، جنہوں نے تعلیمی مقابلہ میں حصہ لیا تھا۔ اس مقابلہ میں مقامی سینٹر کے 50 طلبا وطالبات نے حصہ لیا تھا، جس میں سورج نےاول، علی شاہ نے دوم اور ارباز نے سوم پوزیشن حاصل کی تھی۔ ان بچوں کو حاجی آس محمد اور مقامی سرکردہ لوگوں کے ہاتھوں توصیفی اسناد، ٹرفی اور نقد انعام سے نوازا گیا۔ جبکہ دیگر بچوں کو بھی توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔ اس موقع پر انعامات سے نوازے گئے بچوں اور ان کے والدین نے خوشی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:

دہلی: 'بچوں کو معیاری تعلیم دلانا حب الوطنی کی علامت ہے'

اس موقع پر حاجی آ س محمد نے کہا کہ موجودہ دور تعلیم کا ہے جس میں ہر شخص کو تعلیم یافتہ ہونا چاہیے جس کے لیے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خاص دھیان دیں تبھی تعلیم یافتہ معاشرہ کی تشکیل ممکن ہے۔ حسن احمد ،عشرت اور محمد کفیل نے بھی اپنے اظہار خیال کے دوران تعلیم کی حصولیابی پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.