ETV Bharat / state

دہلی: 'بچوں کو معیاری تعلیم دلانا حب الوطنی کی علامت ہے'

author img

By

Published : Oct 24, 2021, 7:15 AM IST

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ مہارشی والمیکی اور بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر والمیکی سماج کی دو بڑی شخصیات ہیں۔ دونوں نے تعلیم کو اہمیت دی ہیں۔ بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکراوربھگوان والمیکی نے ایک ہی بات کہی ہے کہ ترقی کا راستہ تعلیم سے ہی نکلے گا۔

اروند کیجریوال
اروند کیجریوال

دہلی حکومت اب ہر سال والمیکی جینتی کو عظیم الشان طریقے سے منائے گی۔ یہ بات دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے تیاگراج اسٹیڈیم میں لارڈ مہارشی والمیکی اتسو کے دوران کہی۔

اروند کیجریوال

انہوں نے کہا کہ مہارشی والمیکی اتنے عظیم شاعر تھے، جنہوں نے بھگوان رام کی زندگی پر مبنی ایک مہاکووی تحریر کی۔ اگر مہارشی والمیکی نے رامائن نہ لکھی ہوتی تو ہم سب بھگوان رام کے بارے میں کچھ نہ جانتے۔اس دوران انہوں نےدلت سماج کے 22 طلباءکو سرکاری اسکولوں میں 90 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرنے پر ایوارڈ کے ساتھ توصیفی سند سے سرفراز کیا۔
اس موقع پر دہلی کے وزیر ا علیٰ نے اعلان کیا کہ 12 ویں جماعت کی تعلیم مکمل کر نے کے بعد اگر ایس سی، ایس ٹی، او بی سی سماج کا کوئی بچہ ڈاکٹر، انجینئر، آئی اے ایس، آئی پی ایس بننا چاہتا ہے تو اس کی کوچنگ کا سارا خرچ دہلی حکومت برداشت کرے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو کام 70 برسوں میں مکمل نہیں ہوئے ہیں وہ ’آپ‘ کی حکومت مکمل کرے گی۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ مہارشی والمیکی اور بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر والمیکی سماج کی دو بڑی شخصیات ہیں۔ دونوں نے تعلیم کو اہمیت دی ہے۔ بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور بھگوان والمیکی نے ایک ہی بات کہی ہے کہ ترقی کا راستہ تعلیم سے ہی نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت ملک کی واحد حکومت ہے جو بچوں لئے معیاری تعلیم کا انتظام کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام لوگ مہنگی فیس دے کر اپنے بچے کو پرائیویٹ سکول میں نہیں پڑھا سکتے۔ عام آدمی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد سرکاری سکول بدل گئے ہیں۔ رواں بر س بھی ڈھائی لاکھ بچوں نے سرکاری اسکولوں میں داخلہ لیا ہے۔ سرکاری اسکول پہلے سے کئی گنا بہتر ہیں اور پڑھائی میں بہت بہتری آئی ہے۔

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہر کوئی اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دے اور انہیں اس قابل بنائےجس سے ہندوستان ایک عظیم ملک بنے، آج یہی سب سے بڑی حب الوطنی ہوگی ہے۔

مزید پڑھیں:اروند کیجریوال کے ہاتھوں شالیمار باغ میں ہسپتال کا سنگ بنیاد


اس پروگرام میں دہلی کے نائب وزیر اعلی اور وزیر تعلیم منیش سیسودیا، دہلی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر راکھی ، وزیر سماجی و بہبود راجندر پال گوتم اور کئی ارکان اسمبلی، سادھو سنت اور عام آدمی پارٹی کے کارکنان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.