ETV Bharat / city

محمود پراچہ کے آفس پر چھاپہ مارنے آئی سپیشل سیل واپس

author img

By

Published : Mar 9, 2021, 6:07 PM IST

دارالحکومت دہلی کے نظام الدین ایسٹ میں واقع محمود پراچا کے دفتر پر آج اسپیشل سیل کے افسران نے چھاپہ مارنے کی کوشش کی لیکن اس دوران محمود پراچہ کی جانب سے پٹیالہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل ہونے کے بعد تمام افسران واپس لوٹ گئے۔

محمود پراچا کی جانب سے پٹیالہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل ہونے کے بعد تمام افسران واپس لوٹ گئے
محمود پراچا کی جانب سے پٹیالہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل ہونے کے بعد تمام افسران واپس لوٹ گئے

محمود پراچا کے جونیئر وکیل ظہر الحسن نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً 12:30 بجے سپیشل سیل کے افسران یہاں پہنچے تھے اور تقریباً 3:30 بجے تمام پولیس افسران یہاں سے واپس لوٹ گئے۔

محمود پراچا کے آفس پر چھاپہ مارنے آئی سپیشل سیل واپس لوٹی

اس کے پیچھا کیا وجہ رہی یہ واضح نہیں ہو پائی، تاہم محمود پراچا کی جانب سے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں اس چھاپہ ماری کے خلاف اپیل دائر کردی گئی ہے۔

محمود پراچا کی جانب سے عرضی میں کہا گیا ہے کہ پہلے یہ واضح کیا جائے کہ کس بات کی چھاپہ ماری کی جا رہی کیونکہ گذشتہ دسمبر کی 24 تاریخ کو بھی ان کے دفتر میں چھاپہ مارا گیا تھا جو تقریبا 15 گھنٹے چلا تھا۔

محمود پراچا کی جانب سے پٹیالہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل ہونے کے بعد تمام افسران واپس لوٹ گئے
محمود پراچا کی جانب سے پٹیالہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل ہونے کے بعد تمام افسران واپس لوٹ گئے

خیال رہے کہ محمود پراچا دہلی فسادات سے متعلق دو سو سے زائد کیسز پر کام کررہے ہیں اس کو لے کر گزشتہ 24 دسمبر میں بھی دہلی پولیس کی سپیشل سیل نے چھاپہ مارا تھا۔

حالانکہ اس دوران بھی سپیشل سیل کو کچھ ہاتھ نہیں لگتا تھا لیکن اس کے باوجود محمود پراچا پر لگاتار پریشر بنایا جا رہا ہے کہ وہ دہلی فسادات سے متعلق جو ثبوت ہیں وہ پولیس کے حوالے کر دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.