ETV Bharat / city

چین کی تیاریوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں: ایئر چیف

author img

By

Published : Oct 5, 2021, 2:21 PM IST

ایئرچیف مارشل وی آر چودھری نے کہا کہ حقیقی کنٹرول لائن کے ساتھ چین کی ڈھانچہ جاتی اور فوجی تیاری سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

http://10.10.50.90//IANS_ENGLISH/05-October-2021/01:49:35:1633421975_91b3cd435620a291a549d7af1c3a3556_0510a_1633421929_1024.jpg
http://10.10.50.90//IANS_ENGLISH/05-October-2021/01:49:35:1633421975_91b3cd435620a291a549d7af1c3a3556_0510a_1633421929_1024.jpg

نئی دہلی: ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے منگل کو کہا کہ حقیقی کنٹرول لائن کے ساتھ چین کی ڈھانچہ جاتی اور فوجی تیاری سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہاں اگر وہ پاکستان کو اہم ٹکنالوجی منتقل کرتا ہے تو یہ یقینی طور پر تشویش کی بات ہے۔

ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے فضائیہ کے 89 ویں یوم تاسیس سے قبل آج سالانہ پریس کانفرنس میں سوالات کے جواب میں کہا کہ حقیقی کنٹرول لائن کے نزدیک چین کی بڑی تعداد میں فوج کی تعیناتی اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کے پیش نظر ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے اور فضائیہ پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے اور وہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ چین پاکستان کو اہم فوجی ٹیکنالوجی منتقل نہ کرے۔

مزید پڑھیں: میں دہشت گرد نہیں ہوں: شرجیل امام

پرینکا کی گرفتاری: محبوبہ کا ’گودی میڈیا‘ سمیت مرکزی حکومت پر طنز

انہوں نے کہا کہ فضائیہ بیک وقت دو محاذوں پر کسی بھی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدلے ہوئے حالات میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ملٹی ڈومین ایریا میں جنگ کرنے کی صلاحیت حاصل کریں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.