ETV Bharat / city

منیش سسودیا نے'پگڑی یاتری' کو پرچم دکھا کر روانہ کیا

author img

By

Published : Nov 29, 2020, 8:33 PM IST

Updated : Nov 29, 2020, 8:59 PM IST

Manish Sisodia flagged off the pagri Yatri
منیش سسودیا نے'پگڑی یاتری' کو پرچم دکھا کر روانہ کیا

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے 9 ویں گرو تیغ بہادر صاحب جی کے 400 ویں پرکاش پورب کے موقع پر دس ہزار کلومیٹر کا سفر شروع کرنے جارہے امرجیت سنگھ چاولہ کو گوردوارہ رکاب گنج دہلی سے پرچم دکھا کر روانہ کیا۔

قومی دارالحکومت دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے امرجیت سنگھ چاولہ کو گوردوارہ رکاب گنج دہلی سے پرچم دکھا کر روانہ کیا۔

منیش سسودیا نے'پگڑی یاتری' کو پرچم دکھا کر روانہ کیا

اس موقع پر پنجابی اکیڈمی کے نائب صدر ہرشرن سنگھ بلی، دہلی سیاحت کے ڈائریکٹر جگدیپ سنگھ، آئی پی سی سی کے شریک بانی مندیپ سنگھ چھٹوال، وکی آہوجا، اور آئی پی سی سی کے وائس چیئرمین مہندرپال سنگھ آنند بھی موجود تھے۔

سولہ سالہ امرجیت سنگھ چاولا کی شناخت 'پگڑی یاتری' کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنی فور ویلر گاڑی سے ایشیاء، یورپ کے 30 ممالک سے ہوکر دہلی سے لندن تک کا فاصلہ طے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے بھارت کی 29 ریاستوں سے ہوتے ہوئے ایس یو وی کے ذریعہ ہزاروں کلومیٹر کا سفر مکمل کیا۔ یہ یاترا 2019- 20کے دوران گرو نانک دیو جی کی 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مکمل ہوئی تھی، جس میں پاکستان سمیت چھ ہمسایہ ممالک کے دورے بھی شامل تھے۔

اب وہ 9 ویں گرو تیغ بہادر صاحب جی کے 400 ویں پرکاش پورب کے موقع پر ایک بار پھر سفر شروع کرنے جارہے ہیں۔ اس سفر میں وہ دس ہزار کلومیٹر کا سفر کریں گے۔ اپنے اس سفر میں وہ خاص طور پر ان مقامات کا دورہ کریں گے جن مقامات پر گرو تیغ بہادر جی نے اپنی زندگی میں سفر کیا تھا۔

مزید پڑھیں:

امت شاہ کی اپیل پر کسانوں کی میٹنگ آج

اس یاترا کو پگڑی یاترا، روحانی سفر اور یاترا شری گرو تیغ بہادر جی کا نام دیا گیا ہے۔

Last Updated :Nov 29, 2020, 8:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.