ETV Bharat / city

غیر سبسڈی ایل پی جی سلنڈر 162روپے سستا

author img

By

Published : May 1, 2020, 11:03 PM IST

لاک ڈاون کے سبب حکومت نے غیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 162روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔

lpg
غیر سبسڈی ایل پی جی سلینڈر 162روپے سستا

عالمی وبا کورونا وائرس (کووِڈ19) کی وجہ سے ملک بھر میں جاری مکمل لاک ڈاؤن کے درمیان کھانا پکانے کے گیس (ایل پی جی) کا استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ایک راحت بھری خبر ہے اور جمعہ سے غیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر میں 162 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

ملک کی اہم تیل مارکیٹنگ کمپنی کے مطابق نئی شرحیں آج سے لاگو ہوگئی ہیں۔

دہلی میں غیر سبسڈی والا سلنڈر 162.50 روپے کم ہو کر پہلے 744 روپے کے مقابلے میں اب 581.50 روپے فی سلنڈر دستیاب ہوگا۔

ممبئی میں نئی شرح 579 روپے فی سلنڈر، کولکاتہ میں584.50 روپے اور چنئی میں 569.50 روپے فی سلنڈر پر ملے گا۔

قابل ذکر ہے کہ حکومت رسوئی گیس صارفین کو ایک مالی سال میں 12سلینڈر سبسڈی شرح پر دیتی ہے اور اس سے زیادہ کے مطالبے پر بازاری (غیر سبسڈی) قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.