Numbers of Rak’at in Tarawih Prayer: تراویح کی نماز کتنی رکعت پڑھنی چاہیے؟

author img

By

Published : Apr 6, 2022, 12:40 PM IST

مولانا رضی الاسلام ندوی
مولانا رضی الاسلام ندوی ()

مولانا رضی الاسلام ندوی نے کہا کہ رمضان المبارک میں مسلمان تراویح کا بڑی عقیدت واحترام کے ساتھ اہتمام کرتے ہیں اور قرآن کو جلد مکمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کہیں شبینہ تو کہیں 6 دن میں تو کہیں 10 دن اور 15 دن میں قرآن مکمل کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور قرآن مکمل ہوجانے کے بعد تراویح سے دور ہونے لگتے ہیں۔ How many Rakats Should be Done in the Ramdhan Taraweeh

رمضان المبارک کا مبارک مہینہ جاری ہے، مسلمانان عالم روزے کے ساتھ ساتھ قرآن کی تلاوت اور خصوصی طور پر تراویح کا اہتمام کررہے ہیں، لیکن مسلمانوں میں تراویح کی رکعت کو لے کر الگ الگ خیالات پائے جاتے ہیں، تراویح کی اصل کتنی رکعت ہے؟ اور کس طرح پڑھنا چاہیے؟ اس پر معروف اسلامی اسکالر اور جماعت اسلامی ہند شرعیہ کونسل کے سکریٹری مولانا رضی الاسلام ندوی سے ای ٹی وی بھارت نے خاص بات چیت کی۔ How many Rakats Should be Done in the Ramdhan Taraweeh۔ مولانا رضی الاسلام ندوی نے کہا کہ رمضان المبارک میں مسلمان تراویح کا بڑی عقیدت واحترام کے ساتھ اہتمام کرتے ہیں اور قرآن کو جلدمکمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کہیں شبینہ تو کہیں 6 دن میں تو کہیں 10 دن اور 15 دن میں قرآن مکمل کرنے کاسلسلہ جاری ہے اور قرآن مکمل ہوجانے کے بعد تراویح سے دور ہونے لگتے ہیں۔

مولانا رضی الاسلام ندوی

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا پورا مہینہ رحمت وبرکت کا ہے، جو جلد تراویح میں قرآن کریم کو مکمل کرکے تراویح سے بری الذمہ ہونا چاہتے ہیں در اصل وہ کم علمی میں مبتلا ہیں، ان لوگوں کو چاہیے کہ قرآن کو تسلسل کے ساتھ پورے مہینے پڑھے اور ثواب حاصل کرے۔
ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی نے کہا کہ لوگوں کے اندر تراویح کی رکعت کو لے کر بھی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں اور اپنے اپنے اعداد کو لے کر متشدد نظر آتے ہیں جب کہ تراویح نفل ہے اس بارے میں 8 اور 20 رکعت حدیث سے ثابت ہے۔


انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسولﷺ کا یہ معمول تھا کہ 8،11،13 رکعت تجہد پڑھا کرتے تھے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں صحابہ کرام مسجد نبویﷺ میں الگ الگ گروپ کی شکل میں تراویح پڑھتے تھے، جب کہ تین مرتبہ اللہ کے رسولﷺ نے اجتماعی طور پر تراویح کی امامت کرائی جو کہ مذکورہ بالا رکعت پڑھائی ہے۔

اسی طرح سے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو اجتماعی طور پر تراویح پڑھنے کا حکم دیا جو 20 رکعت پر مشتمل تھا۔ اسی کو مستند سمجھ کر احناف تراویح کی 20 کو ترجیح دیتے ہیں جب کہ اہل حدیث یہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول نے 8 رکعت تراویح پڑھی ہے اس لیے وہ 8 رکعت ہی تراویح پڑھتے ہیں۔ ڈاکٹر رضی الاسلام نے کہا کہ مسلمان تراویح کی رکعت کو لے کر تذبذب کا شکار نہ ہوں۔ اپنے اعمال کو درست کریں اور زیادہ سے زیادہ قربت الٰہی حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.